کھارادر میں تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں کم عمر لڑکے سمیت 3افراد نوجوان جاںبحق ہوگئے۔ کھارادر پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ہلاک و زخمی ہونے والوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں جاں بحق نوجوان کی شناخت عیان ولد یاسین اور زخمی کی بلال ولد یاسین کے نام سے کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق حادثہ کے بعد کار سوار شخص جائے وقوع سے فرار ہوگیا ہے جسکی تلاش کا عمل جاری ہے۔ عزیزآباد تھانے کے علاقے بھنگوریاگوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی متوفی نوجوان کی شناخت 18 سالہ گل شاد ولد سوالی خاصخیلی کے نام سے کی گئی ،شاہ لطیف ٹائون تھانے کے علاقے قومی شاہراہ رزاق آباد امڑوتی کالونی لاشاری ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں کم عمر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ۔ متوفی کی شناخت 15 سالہ بلاول شاہ ولد دیدار شاہ کے نام سے کی گئی ۔ پورٹ قاسم کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 22سالہ محمد یوسف ولد غلام حسین کے نام سے کی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نوجوان جاں کے نام سے کی شناخت کے قریب کی گئی
پڑھیں:
ڈسکہ: تیز رفتار کار تلے کچلے جانے سے راہگیر جاں بحق
ڈسکہ (نیوزڈیسک) ڈسکہ کے علاقہ اوٹھیاں کے قریب نامعلوم کار کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا۔
تیز رفتار کار بے قابو ہوکر راہگیر پر چڑھ دوڑی، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت زبیرکے نام سے ہوئی ہے جو حادثے میں موقع پر ہی دم توڑ گیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ٹیموں نے ضروری کارروائی کے لئے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد کار ڈرائیور کے خلاف تفتیش شروع کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کر دی۔