کراچی:

شہر قائد میں ہیوی ٹریفک کے حادثات میں عام شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔

منگل کی صبح شرافی گوٹھ تھانے کے علاقے لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نمبر ٹی ایل ای 775 کی زد میں آکر موٹرسائیکل رجسٹریشن نمبر پر کے ای زیڈ 2146 پر سوار شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی  کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

خوفناک حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت 27 سالہ محمد فسیح ولد عبدالباسط کے نام سے کی گئی جو لانڈھی بھٹو نگر کا رہائشی تھا۔

ایس ایچ او شرافی گوٹھ راؤ خالد نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے واٹرٹینکر کے ڈرائیورطاہر خان ولد سید محمود کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا جبکہ  واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا۔

گرفتار ڈرائیور کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ متوفی شخص کے اہلخانہ کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں ٹرالے کا ایک اور حادثہ، موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

شہر قائد کے علاقے ماڑی پور میں مال بردار ٹرالے نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا جس میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڑی پور روڈ بسم اللہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شناخت 24 سالہ علی اکبر کے نام سے ہوئی جبکہ 22 سالہ سہیل کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

چھیپا حکام کے مطابق حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا ہے اور اس حوالے سے ایس ایچ او کلری سلیم مروت نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے ٹریلر سمیت فرار ہوگیا ہے جس کا سراغ لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • موٹر سائیکل سوار بیوی سمیت فلائی اوور سے گر کر جاں بحق
  • سندر میں تیز رفتار کار کا خوفناک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی
  • کراچی، سچل پولیس کی بروقت کارروائی، ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
  • عوام کا مال پولیس کیلئے مال غنیمت نہیں، سندھ ہائیکورٹ کے جج نے پولیس کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • پی ٹی آئی 5اگست احتجاج؛ مرد کارکنان کا جسمانی ریمانڈ منظور، خواتین جیل منتقل
  • کراچی: قائد آباد سے اسٹریٹ کریمنل گرفتار، اسلحہ برآمد
  • پولیس کا بس چلے تو گھروں کا سامان بھی اٹھا کر لے جائے، تفتیش کریں لوٹ مار نہیں. سندھ ہائیکورٹ
  • پولیس کا بس چلے تو گھروں کا سامان بھی اٹھا کر لے جائے، تفتیش کریں لوٹ مار نہیں، سندھ ہائیکورٹ
  • کراچی میں ٹرالے کا ایک اور حادثہ، موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق
  • راولپنڈی؛ موٹر سائیکل پارک کرنے پر ٹریفک وارڈن کی شہری سے بدسلوکی، ویڈیو سامنے آگئی