ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کے ڈائریکٹر جنرل کو اعلیٰ سول اعزاز ‘ہلال قائداعظم’ سے نواز دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف السویدی کو پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز ‘ہلالِ قائداعظم’ سے نوازا۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف السویدی کو یہ اعزاز حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے میں ان کی غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے یہ اعزاز صدر پاکستان کی جانب سے محمد سیف السویدی کو باضابطہ طور پر پیش کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ محمد سیف السویدی کی قیادت میں ابوظہبی فنڈ نے پاکستان میں متعدد ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون فراہم کیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور ترقیاتی شراکت داری کو مزید استحکام حاصل ہوا۔
اس موقع پر اعلیٰ حکام، سفارتی نمائندگان اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے، اعزاز کے بعد دونوں فریقین نے پاکستان-متحدہ عرب امارات تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محمد سیف السویدی
پڑھیں:
غیر قانونی تعمیر ات ناظم آباد نمبر1 میں جاری
بلاک E، پلاٹ نمبر 2/6 اور 15/2پر کمرشل تعمیرات کی چھوٹ حاصل
ڈائریکٹر ضیاء کے ناجائز امور پر ڈائریکٹر جنرل شاہ میربھٹو بنے سرپرست
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بے ضابطگیاں، ڈی جی شاہ میر خان بھٹو کی چشم پوشی وسطی میں ڈائریکٹر سید ضیا کی مبینہ سرپرستی میں غیر قانونی سرگرمیوں میں تیزی ناظم آباد نمبر 1E پلاٹ 2/6 اور 15/2 پر خلاف ضابطہ تعمیرات جاری جرآت سروے ٹیم کی جانب سے ڈی جی ہاس رابطے کی کوشش، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو کی خاموشی نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے جرآت سروے کے مطابق وسطی میں ڈائریکٹر سید ضیا کی مبینہ سرپرستی میں بغیر نقشے اور منظوری کے کمرشل سرگرمیوں میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ناظم آباد نمبر 1 کے بلاک E میں پلاٹ 2/6 اور 15/2 پر خلاف ضابطہ تعمیرات کا عمل جاری ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں غیر قانونی پلازوںاضافی منزلوں اور بغیر نقشے کی منظوری کے تعمیرات کا بازار گرم ہے جبکہ متعلقہ حکام خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیںشہری حلقوں کا دعوی ہے کہ مبینہ طور پر ماہانہ بنیادوں پر "نظر انداز فیس” وصول کی جا رہی ہے جس کے باعث بلڈنگ قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں اس تمام صورتحال میں ڈی جی ایس بی سی اے شاہ میر خان بھٹو کی چشم پوشی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں کہ آیا یہ سب کچھ ان کی لاعلمی میں ہو رہا ہے یا پھر دانستہ نظرانداز کیا جا رہا ہے متاثرہ شہریوں نے وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ ناظم آباد میں جاری غیر قانونی سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ شہر میں بڑھتی ہوئی بے قاعدگیوں کا سدباب ممکن ہو سکے جرآت سروے ٹیم کی موقف لینے کے لئے ڈی جی ہاس رابطے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔