پاکستانی طالبہ علینا اظہر کو عالمی ادارے نے گلوبل ایڈووکیٹ آف پیس ایوارڈ سے نواز دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
لاہور:
پاکستان کی ہونہار طالبہ اور کم عمر سماجی کارکن علینا اظہر کو بنکاک میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب کے دوران "گلوبل ایڈووکیٹ آف پیس ایوارڈ" سے نوازا گیا۔
یہ اعزاز انہیں عالمی تنظیم "وائس فار رائٹس" کی جانب سے ان کی غیر معمولی سماجی خدمات اور پسے ہوئے طبقات کی آواز بننے کے عزم کے اعتراف میں دیا گیا۔
علینا اظہر نے محض 11 سال کی عمر میں فلاحی خدمات کا آغاز کیا۔ وہ "آسرا پاکستان" اور "آسرا ترکی" کی بانی ہیں، یہ تنظیمیں جھونپڑیوں اور کچی آبادیوں میں مقیم خواتین کی مدد، اسکول اور یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم کے فروغ، غریب خاندانوں اور پسماندہ علاقوں کے لیے فنڈز جمع کرنے، بزرگ شہریوں اور استنبول میں مقیم شامی مہاجرین کے خاندانوں کی معاونت جیسے اہم کام انجام دے رہی ہیں۔
علینا کو ان کی اثر انگیز خدمات کے صلے میں 2019 میں معروف لیڈی ڈیانا ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے، جبکہ انہیں آسٹریلین ہائی کمیشن اور لِٹل آرٹ آرگنائزیشن کی جانب سے "25 انڈر 25" کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا۔ وہ استنبول بلگی یونیورسٹی سے انٹرنیشنل ریلیشنز میں بیچلر ڈگری حاصل کر چکی ہیں۔
ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے علینا اظہر نے کہا کہ میرے لیے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ مجھے گلوبل ایڈووکیٹ آف پیس تسلیم کیا گیا۔ پاکستان کا پرچم پہن کر یہ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے میں دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ میں امن کی عالمی سفیر ہوں کیونکہ میں ایک ایسے ملک سے تعلق رکھتی ہوں جو جرأت اور امن کا علمبردار ہے۔ یہ اعزاز میں اپنے وطن کے عوام کے نام کرتی ہوں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علینا اظہر
پڑھیں:
نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی سابق پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ کے مداح نکلے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈیموکریٹک سوشلسٹ ظہران ممدانی، جو حال ہی میں نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوئے ہیں، سابق پاکستانی کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کے فین نکلے۔
نیویارک کے 34 سالہ نومنتخب میئر کی الیکشن مہم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے رمیز راجہ نے بھی ری شیئر کیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ظہران اپنی ٹیم کو خطاب کرتے ہوئے رمیز راجہ کی مشہور لائن “To snatch defeat from the jaws of victory” دہراتے دکھائی دیتے ہیں۔
اس حوالے سے رمیز راجہ نے بھی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر مذکورہ ویڈیو ری شیئر کرتے ہوئے ظہران ممدانی کو مبارکباد دی۔ رمیز نے لکھا کہ بہت بہت مبارک ہو مسٹر ممدانی، کمنٹری کے شوقین ہونے کا شکریہ، آپ نے سیدھے بلے سے کھیل کر ان لوگوں کو بے نقاب کیا جو کرکٹ نہیں کھیلتے، آپ پر بہت فخر ہے۔