امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اور ایران دونوں نے اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس کا اعلان انہوں نے گھنٹے پہلے کیا تھا اور وہ کسی بھی ملک سے خوش نہیں ہیں، خاص طور پر اسرائیل سےناراض ہیں۔
ہیگ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے لیے روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل نے معاہدے پر رضامندی کے فوراً بعد ان لوڈ کر دیا۔ ایران کی جوہری صلاحیت ختم ہو چکی ہے۔
انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ مجھے یہ حقیقت پسند نہیں آئی کہ اسرائیل نے معاہدہ کرنے کے فوراً بعد فورسز کو اتارا۔ انہیں فورسز اتارنے کی ضرورت نہیں تھی اور مجھے یہ حقیقت پسند نہیں آئی کہ جوابی کارروائی بہت سخت تھی۔

Post Views: 9.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

’مجھے ماریں گے تو نہیں؟‘ عمران خان کو سپر اسٹار قرار دیتے ہوئے اعظم خان ڈرگئے، ویڈیو وائرل

پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین کرکٹر قرار دیا ہے۔

اعظم خان نے یہ بات حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران کہی، جس میں انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر اور موجودہ کرکٹ کھلاڑیوں کے حوالے سے دلچسپ تبصرے کیے۔

ذکر کرٹ ہوگی تو بادشاہ ادھر بھی عمران خان ہوگا????

اینکر !! آپ کے خیال میں پاکستان کی تاریخ میں سب سے بہترین کرکٹر کون آیا ہے جس کا مثال تاریخ میں نہیں ملتا

کرکٹر اعظم خان !! عمران خان اس میں شک ہی نہیں ہے کیونکہ باؤلنگ میں بھی بہترین ، کپتانی میں بھی چیمپین اور بیٹنگ میں بھی pic.twitter.com/8TXkFEdXfk

— Mohammad Shehzad Khan (@MShehzadSpeaks) November 6, 2025

پوڈکاسٹ کی میزبان نے اعظم خان سے سوال کیا کہ پاکستان کی تاریخ کے بہترین کرکٹر کے بارے میں ان کی رائے کیا ہے؟ اس پر اعظم خان نے ابتدا میں نام لینے سے گریز کیا اور کہا کہ ’میں ان کا نام نہیں لوں گا کیونکہ لوگ بہت ماریں گے لیکن ابھی حال ہی میں ان کی سالگرہ گزری ہے‘۔

اعظم خان نے میزبان سے وضاحت کے لیے کہا کہ یہ پوڈکاسٹ یوٹیوب پر آئے گا یا ٹی وی پر نشر کیا جائے گا، میزبان نے جواباً کہا کہ آپ نام لے لیں جس پر اعظم خان نے واضح طور پر کہا کہ وہ عمران خان کو پاکستان کا سب سے بہترین کھلاڑی مانتے ہیں اور ان کے قریب کوئی نہیں آ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کرکٹر اعظم خان نے اپنا وزن کم کرلیا؟ شاداب خان نے پول کھول دیا

اعظم خان نے بابراعظم کے بارے میں بھی گفتگو کی اور کہا کہ “پچھلے 10 سالوں میں وہ پاکستان کے واحد ٹیلنٹڈ بیٹر ہیں۔ ان کے آنے سے پہلے پاکستان کرکٹ صرف فاسٹ بولنگ کی وجہ سے مشہور تھی، لیکن بابراعظم نے اپنی بیٹنگ سے ملک کو نئی پہچان دی۔” انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم کی کامیابی اور شہرت کچھ سابق کرکٹرز کے لیے ہضم کرنا مشکل ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اعظم خان پاکستانی کرکٹ عمران خان عمران خان گرفتاری

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کا ضلع گاندر بل میں آزادی پسند کشمیریوں کیخلاف بڑا کریک ڈاﺅن
  • امریکی ایٹمی دھمکیوں اور بڑھکوں پر چین کا سخت ردِعمل
  • امریکی ویزا اور گرین کارڈ کے قواعد مزید سخت کردیے گئے
  • میں ایران پر اسرائیلی حملے کا انچارج تھا،ٹرمپ
  • امن چاہتے ہیں لیکن کسی کے دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے، ایرانی صدر
  • امریکی عوام کے ٹیکسز مزید اسرائیل کی غزہ کے خلاف جنگ پر خرچ نہیں ہونے چاہیے، ٹریبیون
  • ’مجھے ماریں گے تو نہیں؟‘ عمران خان کو سپر اسٹار قرار دیتے ہوئے اعظم خان ڈرگئے، ویڈیو وائرل
  • ایران کیخلاف امریکی و اسرائیلی حملوں کی مذمت سے گروسی کا ایک بار پھر گریز
  • حقیقت میں پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
  • اسلامی انقلاب ایران عوام میں مکتبِ فاطمیہ کی حقیقت طلبی کی تجلی ہے، آیت اللہ جنتی