دادو: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کی لاشیں گھر سے برآمد
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
دادو میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کی لاشیں گھر سے برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق نواحی گاؤں لونگ چہوان میں ملنے والی لاشیں میاں بیوی کی ہیں، جنہوں نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔
سندھ کے ضلع ٹھٹہ کے علاقے مکلی میں گھر سے نوجوان جوڑے کی لاشیں ملی ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خودکشی کی ہے۔
پولیس نے لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر کردیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پھولنگر:سی سی ڈی اور ڈاکوئوں کے درمیان مبینہ مقابلہ، 2 خطرناک ڈاکو ہلاک ، اہلکار زخمی
تھانہ صدر پتوکی کی حدود کرانی والا کے قریب سی سی ڈی اور ڈاکوئوں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں 2 خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے ، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا ۔سی سی ڈی پولیس واردات کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچی تو اس کا ڈاکوئوں سے مقابلہ ہوگیا ،ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کی شناخت علی شیر اوڑھ اور مشتاق اوڑھ کے ناموں سے ہوئی ہے ،پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی ،راہزنی ،قتل اور اقدام قتل جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ہلاک ڈاکوئوں سے طلائی زیورات اور نقدی بھی برآمد ہوئی جبکہ زخمی پولیس اہلکار کو بازو پر فائز لگا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق موقع سے فرار ہونے والے دیگر ڈاکوئوں کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔