data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ /تل ابیب (صباح نیوز /مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری رکھتے ہوئے مزید51 نہتے فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے پناہ گزین کیمپوں اور گھروں پر بمباری کی جس سے عام شہری نشانہ بنے اور املاک کا نقصان ہوا جبکہ خوراک اور پانی کی کمی سے غزہ میں ہزاروں بچوں کی زندگی خطرے میں ہے۔غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 55 ہزار 969 ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ 31 ہزار 242 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔وزارت صحت فلسطین غزہ کے مطابق گزشتہ24 گھنٹے کے دوران غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں39 شہدا اور 317 زخمیوں کو لایا گیا۔ تاحال متعدد متاثرین ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں، جہاں ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ غزہ کے مختلف اسپتالوں کے
ذرائع کے مطابق پیر کی صبح سے جاری قابض اسرائیل کے حملوں میں کئی فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ خان یونس کے مشرق میں عبسان الجدیدہ میں قابض اسرائیل کے حملے سے نوجوان طارق جمیل ابو عنزہ شہید ہو گئے۔ شمالی غزہ میں جبالیہ البلدایک مکان پر بمباری کے نتیجے میں کم از کم 4 فلسطینی شہید ہوئے، جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ رفح کے مغرب میں قابض فوج کی گولی کا نشانہ بننے والے محمد یوسف النجار اس وقت شہید ہوئے جب وہ بھوک مٹانے کے لیے امداد لینے پہنچے تھے۔ خان یونس کے جنوب مغرب میں واقع الطینہ سڑک پر امدادی مرکز کے قریب قابض اسرائیلی فوج نے شہریوں پر فائرنگ کی، جس سے ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔النصیرات میں واقع اسپتالِ “العودہ نے اطلاع دی ہے کہ 2 شہدا کی میتیں اور 35 زخمی لائے گئے۔ یہ تمام افراد صلاح الدین سڑک پر امداد کے انتظار میں کھڑے تھے، جنہیں قابض اسرائیل نے جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔ دیر البلح پناہ گزین کیمپ میں ایک مکان پر ہیلی کاپٹر سے کیے گئے حملے میں ایک اور فلسطینی شہید ہو گیا۔ عالمی اداروں کے مطابق بھوک سے بلکتے فلسطینی بچے مٹی کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں، ورلڈ سینٹرل کچن نے 6 ہفتے سے زاید کی معطلی کے بعد آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے ہال پر چڑھائی کر کے مسجد کی بے حرمتی کی اور الاقصٰی محافظین کو ڈیوٹی کے دوران ہی حراست میں لیا ہے۔یروشلم گورنریٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کا یہ اقدام اس مہم کاحصہ ہے جس کا مقصد مساجد کی انتظامیہ کو کمزور کرنا ہے اور وقف اتھارٹی میں بلا جواز مداخلت کر کے مساجد انتظامیہ اور عام مسلمانوں کو تکلیف پہنچانا ہے۔ علاوہ ازیںاسرائیل کو ایک خفیہ آپریشن کے دوران غزہ سے حماس کی جانب سے حراست میں لیے گئے3 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جس میں ایک فوجی اور 2 شہری شامل ہیں۔اسرائیلی سیکورٹی ایجنسی (آئی ایس اے) اور اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے مشترکہ بیان کے مطابق اس خصوصی آپریشن میں افرا کیدار، یوناتان سامرانو اور فوجی شائے لیوِنسن کی لاشیں بازیاب کی گئیں۔غزہ سے ملنے والی لاشیں 71 سال سالہ خاتون، 19 اور تقریباً 21 سال کے نوجوان کی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قابض اسرائیل فلسطینی شہید شہید ہو

پڑھیں:

معروف فٹبالر سلیمان العبید اسرائیلی حملے میں شہید 

پیلے آف فلسطین” کے نام سے مشہور فلسطین کے معروف فٹبالر سلیمان العبید غزہ میں اسرائیلی حملے کا نشانہ بن کر شہید ہو گئے۔ فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق سابق قومی فٹبال اسٹار اُس وقت شہید ہوئے جب وہ دیگر شہریوں کے ساتھ امداد کے منتظر تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق 41 سالہ سلیمان العبید نے اپنے فٹبال کیریئر کے دوران 100 سے زائد گول اسکور کیے اور فلسطینی عوام میں بے حد مقبول تھے۔ ان کی غیر معمولی کارکردگی کے باعث انہیں “فلسطین کا پیلے” کہا جاتا تھا۔
سلیمان العبید اپنی اہلیہ اور پانچ بچوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیمان العبید کی شہادت کے بعد اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینی ایتھلیٹس کی تعداد 662 تک جا پہنچی ہے۔ ان میں سے 321 افراد فٹبال سے وابستہ تھے، جن میں کھلاڑی، کوچز، ریفری، منتظمین اور کلب بورڈ ممبران شامل ہیں۔

 

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر قبضے کی منظوری دے دی، مزید خونریزی کا خدشہ
  • اسرائیلی کابینہ کا غزہ سٹی پر قبضے کا منصوبہ منظور، مزید خونریزی کا خدشہ
  • اسرائیل کا قحط اور بمباری کا خوفناک کھیل جاری، غزہ میں 197 افراد بھوک سے شہید
  • معروف فٹبالر سلیمان العبید اسرائیلی حملے میں شہید 
  • اسرائیل کیخلاف تجارتی پابندیوں کا سلووینیا کیجانب سے باقاعدہ آغاز
  • اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، فٹبالر سمیت مزید 150 فلسطینی شہید
  • چین کا اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ، فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
  • اسرائیل نے بیت المقدس کے مفتی اعظم پر پابندی لگادی
  • یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کی مکمل تباہی دو متضاد آپشنز ہیں، اسرائیلی تجزیہ کار
  • اسرائیلی حملے میں غزہ میں 68 فلسطینی شہید، خان یونس میں امداد کے منتظر افراد کو نشانہ بنایا گیا