data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شمالی کوریا نے ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور اسرائیل کی مسلسل جنگی کارروائیوں اور علاقائی توسیع پسندی کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ حملے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، اور انہوں نے کشیدگی کا ذمہ دار اسرائیل کی مسلسل جنگی کارروائیوں اور علاقائی توسیع کو ٹھہرایا، جنہیں مغرب کی جانب سے قبولیت اور حوصلہ افزائی حاصل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ شمالی کوریا امریکا کے ایران پر حملے کی سختی سے مذمت کرتا ہے، جس نے ایک خودمختار ریاست کی علاقائی سالمیت اور سلامتی کے مفادات کو وحشیانہ طور پر پامال کیا۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکا اور اسرائیل کے تصادم پر مبنی اقدامات کے خلاف متفقہ مذمت اور انکار کی آواز بلند کرے۔

واضح رہے کہ ایران اور شمالی کوریا کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم رہے ہیں اور ان پر عسکری ٹیکنالوجی کی ترقی میں تعاون کا شبہ بھی ظاہر کیا جاتا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شمالی کوریا

پڑھیں:

امریکی صدر ٹرمپ کی بگرام ایئربیس واپس نہ کرنے پر افغانستان کو دھمکی قابل مذمت ہے، اسداللہ بھٹو

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سینئر رہنما نے کہا کہ ٹرمپ کی سرپرستی میں غزہ میں انسایت کا قتل عام اور فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، سامراجی قوتوں کا گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سینئر رہنما و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا طالبان سے بگرام ایئر بیس امریکا کے حوالے کرنے کا مطالبہ اور ایسا نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی قابل مذمت اور کسی بھی ملکی آزاد و خودمختاری پر حملہ کے مترادف ہے، ٹرمپ کی سرپرستی میں غزہ میں انسایت کا قتل عام اور فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، سامراجی قوتوں کا گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھگر ضلع میر کے تحت منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ناظم علاقہ جاوید اقبال، ناظم حلقہ اعجاز کادھڑو، حافظ محمد پناہ کھوسہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اسداللہ بھٹو نے کہا کہ حکمرانوں کی غفلت اور سستی کی وجہ سے حالیہ سیلابی صورتحال سے پاکستان کی معیشت و زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی شہر بارش کے پانی سے ڈوب گیا، سڑکیں و راستے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور تاحال پانی نکاس نہیں ہو سکا، جس کی وجہ ٹریفک جام اور شہری اذیت کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرین کی بحالی اور سڑکوں راستوں کی تعمیر و نکاسی آب کا بدوبست کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، جس پر عمل کرکے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے، آپﷺ نے ظلم و جبر کے نظام کا خاتمہ کرکے معاشرہ کو امن و انصاف کا گہوارہ اور مثالی ریاست مدینہ قائم قائم کی۔

متعلقہ مضامین

  • کم جونگ اُن کی امریکا سے مذاکرات پر مشروط آمادگی
  • غزہ پر قیامت: اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت( 91 فلسطینی شہید)
  • امریکا اگر ایٹمی ہتھیاروں سے دستبرداری کا مطالبہ چھوڑ دے تو مذاکرات کے لیے تیار ہیں، کم جونگ
  • اسرائیل کو جنگ بندی کا پابند کیاجائے‘سنی تحریک
  • امریکی صدر ٹرمپ کی بگرام ایئربیس واپس نہ کرنے پر افغانستان کو دھمکی قابل مذمت ہے، اسداللہ بھٹو
  • غزہ پر قیامت: اسرائیلی حملوں میں ایک دن میں 87 فلسطینی شہید
  • 7 جنگیں رکوا چکا، اسرائیل ایران جنگ بھی رکوائی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • دوحا اجلاس،کھودا پہاڑ نکلی مذمت
  • امریکی دباؤ پر عراق ترکمان گیس ڈیل ناکام
  • جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے، اقوام متحدہ کی شدید مذمت