ایران کی اسرائیل کے وسطی، شمالی اور جنوبی علاقوں پر پھر میزائل حملوں کی بارش
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
ایران نے 23 جون بروز منگل کی صبح ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل برسا دیے، جس کے نتیجے میں اسرائیل کے وسطی، جنوبی اور شمالی علاقوں میں مسلسل سائرن بج رہے ہیں۔ اسرائیلی حکام لوگوں کو پناہ گاہوں میں چھپنے کو کہہ رہے ہیں۔
قبل ازیں آج صبح سویرے اسرائیلی فوج نے ایران کے مختلف علاقوں میں واقع 6 ایئر پورٹس پر فضائی حملوں کا دعویٰ کیا تھا جبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے جدید ترین اسرائیلی جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔
ایران کے 6 ایئرپورٹس پر اسرائیلی حملہاسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے مغربی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں واقع 6 ایئر پورٹس پر فضائی حملے کیے ہیں۔
یہ اعلان اسرائیلی فوج کی عبرانی زبان میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا، جس کے ساتھ ایک تصویر بھی منسلک تھی جس میں مہرآباد، مشہد، اور دزفول کے ایئر پورٹس کو ہدف بنائے گئے مقامات کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔
اسرائیلی دعویٰ کے مطابق حملے ریموٹ کنٹرول ڈرونز کے ذریعے کیے گئے۔ ان حملوں میں 15 ایرانی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کیے گئے۔
رن ویز، زیرِ زمین بنکرز، ایک ایندھن بھرنے والا طیارہ، اور F-14، F-5، AH-1 جیسے جنگی جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوج کے دعوے میں کہا گیا ہے کہ فضائیہ نے ان ہوائی اڈوں سے پرواز کی صلاحیت اور ایرانی فوج کی فضائی طاقت کی آپریشنل حیثیت کو متاثر کیا ہے۔
ایران نے جدید ترین اسرائیلی جاسوس ڈرون مار گرایادوسری طرف ایرانی میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اسرائیلی ڈرون ہرمس 900 کا ملبہ دکھایا گیا ہے، جسے آج ایرانی افواج نے مار گرایا۔
تفصیلات کے مطابق، اسلامی انقلابی گارڈ کور نے صوبہ لورستان کے شہر خرم آباد میں کارروائی کے دوران اس ڈرون کو نشانہ بنایا۔ ایرانی نیوز آؤٹ لیٹ لورستان نیوز نے ٹیلیگرام پر ایک پوسٹ میں تصدیق کی کہ یہ کارروائی آج صبح انجام دی گئی۔
واضح رہے کہ ہرمس 900 ایک جدید ترین اسرائیلی جاسوس ڈرون ہے، جو طویل فاصلے تک پرواز اور نگرانی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق، یہ ڈرون ممکنہ طور پر ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔
ویڈیو میں ڈرون کے جلے ہوئے ٹکڑے، اس کے پرزے، اور تباہ شدہ الیکٹرانک نظام واضح طور پر دکھائی دیتے ہیں، جو IRGC کے اہلکاروں کے زیرِ قبضہ ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل ایران جنگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل ایران جنگ اسرائیلی فوج کے مطابق
پڑھیں:
اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالے بپھرنے سے متعدد علاقوں میں پانی داخل
اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث مارگلہ کی پہاڑیوں سے آنے والے پانی سے وفاقی دارالحکومت کے نالوں میں طغیانی آ گئی موسلادھار بارش سے نالوں میں طغیانی کے باعث بھارہ کہو، چک شہزاد اور دیگر علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، نیو چھٹہ بختاور میں بارش کے بعد گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، مکینوں کو نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بارش کے پانی سے کئی گاڑیاں ڈوب گئیں، جبکہ 6 سے 7 نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب ملک میں بارشوں کا ایک اور سپیل برسنے کو تیار ہے، محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔آج موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، جبکہ مظفر آباد میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک متاثر ہونے کا خطرہ ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔شہر قائد کراچی میں آج بھی موسم ابرآلود رہنے کا امکان اور بوندا باندی متوقع ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق شدید بارشوں کے باعث دریائے چناب اور جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔