ہمیں پوری طاقت کے ساتھ ایران کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، جمعیت اہلحدیث بلتستان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
جمیعت اہلحدیث بلتستان کے نامور عالم دین علامہ ڈاکٹر محمد علی جوہر نے کہا ہے کہ ایران پر امریکہ کا حملہ پوری امت مسلمہ پر حملہ تصور کیا جائے گا مگر ایران نے اسرائیل کو دندان شکن جواب دیکر اسلام دشمن قوتوں کے ہوش اڑا دئیے، ہمیں ملکر ایران کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ جمیعت اہلحدیث بلتستان کے نامور عالم دین علامہ ڈاکٹر محمد علی جوہر نے کہا ہے کہ ایران پر امریکہ کا حملہ پوری امت مسلمہ پر حملہ تصور کیا جائے گا مگر ایران نے اسرائیل کو دندان شکن جواب دیکر اسلام دشمن قوتوں کے ہوش اڑا دئیے، ہمیں ملکر ایران کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا، ایران نہیں بچے گا تو ہم میں سے کوئی نہیں بچے گا، ہمیں ایک ایک کر کے مار دیا جائے گا۔ سکردو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو اتحاد و یگانگت کا عملی مظاہرہ کرنا ہو گا، ورنہ داستانوں میں داستان تک نہیں رہے گی، امریکہ شطان بزرگ ہے، اسرائیل امریکہ کی پیدوار ہے، ہمیں چاہیئے کہ ہم ایران کی ہر ممکن مدد کریں، جب تک ہم ایران کے ساتھ کھڑے نہیں ہونگے تب تک اسلام دشمن طاقتوں کو للکارا نہیں جا سکتا۔ ایران اپنے پورے وجود کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ لڑ رہا ہے مگر مسلمان ممالک کا کردار بڑا مایوس کن ہے۔ ایران کے بعد دوسرے ممالک کی باری آئے گی پھر کوئی نہیں بچے گا لہٰذا ہمیں بھی پورے وجود کے ساتھ ایران کے ہمراہ کھڑا ہونا ہو گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایران کے ساتھ
پڑھیں:
افسوسناک خبر، جے یو آئی کے سینئر رہنما پر قاتلانہ حملہ، جان کی بازی ہار گئے
ویب ڈیسک:چارسدہ میں تھانہ مندنی کی حدود مندنی ٹو تخت بھائی روڈ نزد حنیف پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائکل سواروں نے فائرنگ کرکے مولانا عبدالسلام کو قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائکل سواروں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق ہوئے، واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا
مقتول مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی اینگر باڑی بند کے مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم تھے، مقتول جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی شوریٰ کے رکن تھے۔