data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کو اس کی جوہری تنصیبات پر حملے کی اطلاع پہلے ہی دی تھی جس کے باعث ایران جوہری تنصیبات سے افزودہ یورینیم کے ذخائر نامعلوم مقام پر منتقل کرنے میں کامیاب رہا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایک سینئر ایرانی سیاسی شخصیت نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ واشنگٹن نے ایران کو خفیہ طور پر پہلے ہی بتا دیا تھا کہ امریکا صرف 3 جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ ایرانی میڈیا نے ایرانی سیاسی شخصیت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اطلاع دینے کا مقصد یہ کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ مکمل اور بھرپور جنگ نہیں چاہتا۔ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی حملوں کی پیشگی اطلاع پر ایرانی حکام نے تیزی کے ساتھ تینوں جوہری تنصیبات سے افزودہ یورینیئم نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ادھر برطانوی سیکرٹری برائے بزنس اینڈ ٹریڈ جوناتھن رینالڈز کا کہنا ہے کہ لندن کو حملے کی پیشگی اطلاع مل گئی تھی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جوہری تنصیبات ایرانی میڈیا نے ایران

پڑھیں:

گلوکارہ آئمہ بیگ نے خاموشی سے نکاح کر لیا، تقریب کینیڈا میں منعقد ہوئی

معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے خاموشی سے اپنے قریبی دوست زین احمد کے ساتھ نکاح کر لیا ہے۔ نجی ذرائع کے مطابق نکاح کی یہ تقریب کینیڈا میں سادگی سے منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ آئمہ بیگ اور زین احمد کو ماضی میں متعدد مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا اور کچھ عرصہ قبل دونوں نے اپنے رشتے کا انسٹاگرام پر باضابطہ اظہار بھی کیا تھا۔ اب سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک تصویر نے ان کے نکاح کی خبر کی تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد یہ جوڑا باقاعدہ طور پر شادی شدہ ہو چکا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آئمہ بیگ کی منگنی معروف اداکار شہباز شگری سے ہوئی تھی، تاہم بعدازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر اس رشتے کے اختتام کا اعلان کیا۔ منگنی ٹوٹنے کے بعد آئمہ اور زین کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ مداحوں کی جانب سے نئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ایران کی جوہری صلاحیت ختم کردی، مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں؛ ٹرمپ
  • ایران امریکہ-پاکستان کی شراکت داری کے بارے میں کتنا فکرمند ہے؟
  • امریکہ، فوجی بیس میں مسلح شخص کی فائرنگ، متعدد ہلاکتوں کی اطلاع
  • چھ ماہ میں ساڑھے 3لاکھ پاکستانی ملک چھوڑگئے، غیرملکی میڈیا کی رپورٹ میں دعوی
  • ایران؛ اسرائیل کو شہید جوہری سائنسدان کی ’لوکیشن‘ فراہم کرنے والے کو پھانسی دیدی گئی
  • اسمعیل بقائی کیساتھ جاپان و ہالینڈ کے سفیروں کی ملاقات
  • 9 مئی کو دفاعی ادارے کی تنصیبات پر حملہ کیا گیا اور یہ ایک حقیقت ہے: رانا ثنااللہ
  • گلوکارہ آئمہ بیگ نے خاموشی سے نکاح کر لیا، تقریب کینیڈا میں منعقد ہوئی
  • تمنا بھاٹیا کا تھوک سے کیل مہاسوں کا علاج کرنے کا دعویٰ
  • امریکہ نے خود انڈیا کو روسی گیس درآمد کرنے کی ترغیب دی تھی.بھارت کا دعوی