TEHRAN:

ایران کی پارلیمنٹ نے امریکا کی جانب سے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے جواب میں اسٹریٹجک حوالے سے اہمیت رکھنے والی آبنائے ہرمز بند کی منظوری دے دی ہے۔

ایرانی پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے رکن اسماعیل کوسواری نے بتایا کہ مجلس شوریٰ (ایرانی پارلیمنٹ) نے امریکی جارحیت اور عالمی برادری کی خاموشی کے جواب میں دنیا کی توانائی کے تجارت کے لیے اہمیت رکھنے والی آبنائے ہرمز بند کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

مجلس شوریٰ کی کمیٹی برائے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے رکن اسماعیل کوسواری نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ آبنائے ہرمز بند رکھنے کے فیصلے پر متفق ہیں تاہم حتمی فیصلہ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہونی چاہیے لیکن حتمی فیصلے کا انحصار سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل پر ہے۔

خیال رہے کہ آبنائے ہرمز خلیج فارس میں واقع ہے اور عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے جہاں ایک اندازے کے مطابق دنیا کی 20 فیصد تیل کی تجارت اسی بحری راستے سے ہوتی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ تخمینہ لگایا گیا ہے کہ دنیا کے تیل کی 20 فیصد تجارت جو روزانہ 17 سے ملین بیرل پر مشتمل ہے، آبنائے ہرمز سے ہوتی ہے، جس کی وجہ سے آبنائے ہرمز دنیا کی توانائی کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے پہلے ہفتے میں تیل کی قیمت میں 80 فیصد اضافے کا امکان ہے کیونکہ متبادل راستے بہت مہنگے پڑیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، دنیا بھی معترف

دی اکانومسٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان سے تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے صرف 19 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا، امریکا پاکستان سے تجارت، اسلحہ اور انسداد دہشتگردی تعاون کی بحالی پر کام کر رہا ہے، یہ جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں 3 اگست کو شائع ہونے والے مضمون میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پاک امریکی تعلقات کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔ دی اکانومسٹ میں شائع مضمون کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں، 18 جون کو ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ان کی نجی ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو مردہ معیشت قرار دے کر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔

دی اکانومسٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان سے تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے صرف 19 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا، امریکا پاکستان سے تجارت، اسلحہ اور انسداد دہشتگردی تعاون کی بحالی پر کام کر رہا ہے، یہ جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے۔ دی اکانومسٹ میں شائع مضمون کے مطابق امریکی عہدیدار نے پاکستان کی داعش کیخلاف کارروائیوں کا اعتراف کیا، امریکا پاکستان کو بکتر بند گاڑیاں، نائٹ وژن آلات دینے پر غور کر رہا ہے، امریکی پالیسی ساز بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مضمون کے مطابق عالمی سفارت کار اور سرمایہ کار براہ راست فیلڈ مارشل سے رابطے میں ہیں، فیلڈ مارشل نے چین اور خلیجی ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات برقرار رکھے ہیں، بھارت کے ساتھ تنازع کے بعد فیلڈ مارشل کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ برطانوی جریدے کے مطابق غیر ملکی دباؤ کے باوجود فیلڈ مارشل نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کی، صدر ٹرمپ کے قریبی حلقے پاکستان کے کرپٹو اور مائننگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ پاکستان کی نئی سفارتی حکمت عملی عالمی سطح پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو نئی شناخت دے رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران امریکہ-پاکستان کی شراکت داری کے بارے میں کتنا فکرمند ہے؟
  • فیلڈ مارشل کے صدر بننے کی خبر جھوٹ، حملے پر جوابی کارروائی بھارت کے اندر گہرائی سے شروع ہو گی: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • ایران سے تجارت اور چینی کا بحران
  • مستونگ میں دہشت گردوں کے حملے میں میجر سمیت 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
  • ائیر ایران کی پہلی پرواز کل کوئٹہ پہنچ جائیگی، علی رضا رجائی
  • ہیروشیما پر امریکی ایٹمی حملے کو 80 سال مکمل
  • سیاحت‘ تجارت کا فروغ‘ ایران ‘ خلیجی ممالک کیلئے فیری سروس لائسنس کی منظوری
  • سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، دنیا بھی معترف
  • پاکستان سے ایران اور خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس کے آغاز کی راہ ہموار، لائسنس کی منظوری دیدی گئی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، دنیا بھی معترف