ناظمِ امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر ظفر حسین کو عہدے سے ہٹادیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی معائنہ ٹیم (سی ایم آئی ای ٹی) کی 2 برس پرانی تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر جامعہ کراچی کے ناظمِ امتحانات ڈاکٹر ظفر حسین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے پروفیسر ڈاکٹر عمران احمد صدیقی جامعہ کراچی کے رجسٹرار مقررڈاکٹر ظفر حسین کی جگہ پروفیسر باسط انصاری کو قائم مقام ناظمِ امتحانات مقرر کر دیا گیا ہے۔
اس تقرری کا رجسٹرار جامعہ کراچی ڈاکٹر عمران احمد صدیقی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جامعہ کراچی
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
— تصویر بشکریہ پی ایم آفسپاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
یہ اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارک باد دی ہے۔
وزیرِ اعظم نے اس اہم ذمے داری کی انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔