data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

**لاہور: ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں مون سون کا سیزن باضابطہ طور پر ختم ہو چکا ہے اور آئندہ ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ بارشوں کے اختتام کے بعد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح تیزی سے کم ہو رہی ہے اور بیشتر اضلاع میں کشتیاں بھی اب غیر فعال ہو گئی ہیں، مرالہ سے لے کر پنجند تک دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے اور کسی مقام پر بند توڑنے کی نوبت نہیں آئی۔

عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ پنجاب کے 28 اضلاع میں مجموعی طور پر 4 ہزار 755 دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے، جن میں علی پور، ملتان اور جلال پور سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کے نتیجے میں 24 لاکھ 82 ہزار ایکڑ زرعی اراضی زیرِ آب آئی، جس میں چاول کی فصل 15 فیصد اور گنے کی فصل 22 فیصد تک متاثر ہوئی۔ تاہم، محکمہ زراعت نے بروقت اقدامات کے ذریعے مویشیوں کے لیے چارہ فراہم کیا اور لائیو اسٹاک کو بڑی حد تک نقصان سے بچایا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دنوں میں 425 میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے، جہاں متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں، کل سانپ کے کاٹنے سے ایک ہلاکت ہوئی، جبکہ مجموعی طور پر اب تک 123 افراد سیلاب کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے

پڑھیں:

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بالائی سیاحتی علاقوں میں برفباری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے، بابوسر، نانگا پربت اور بٹوگاہ کی بلند چوٹیوں پر وقفے وقفے سے برف پڑ رہی ہے، جبکہ 12 سے زائد گاڑیاں برف میں پھنسنے کی اطلاعات ہیں۔

ادھر خیبرپختونخوا کے سوات، دیر اور کالام کے پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اپر ہزارہ ڈویژن میں موسمِ سرما کی پہلی بارش اور ژالہ باری کے بعد درجہ حرارت مزید گر گیا، اور دن کے اوقات میں بھی رات جیسی خنکی محسوس کی گئی۔

ایوبیہ، نتھیا گلی اور چھانگلہ گلی سمیت گلیات کے بالائی علاقوں میں دو سے تین انچ تک برف پڑ چکی ہے۔

مظفرآباد سے وادی نیلم تک بھی بارش اور برفباری کے باعث موسم نہایت سرد ہوگیا ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے، جب کہ تمام ضلعی انتظامیہ کو احتیاطی اقدامات کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ
  • سیلاب متاثرین میں 10 ارب روپے سے زاید تقسیم کر دیے، پنجاب حکومت
  • 27ویں آئینی ترمیم نومبر کے اختتام سے پہلے پاس ہو جائے گی: فیصل واؤڈا
  • پنجاب میں بارش کی پیشگوئی، کن علاقوں میں بادل برسنے کا امکان؟
  • اکتوبر میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی
  • 4، 5 نومبر کو ہلکی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
  • نیویارک میراتھون 2025 کا سنسنی خیز اختتام
  • ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب کے کئی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان
  • کراچی: نوجوان کی موت پر 6 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
  • NLFوفد کا PTCLوائرلیس کالونی کا دورہ