جلال پور پیر والا شہر محفوظ، پانی کی سطح میں کمی، موٹروے میں شگاف نہ ڈالنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
ملتان ( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر جلال پور پیر والا شہر کی سیلاب سے حفاظت کے لئے ٹیکنیکل کمیٹی کامسلسل دوسرے روز اجلاس ہوا جس میں موٹروے میں شگاف نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وصوبائی وزرا اورمختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
ٹیکنیکل کمیٹی کو بتایا گیا کہ سیلابی پانی کے بہائو اور شدت میں کمی آرہی ہے، جلال پور پیر والا ابھی محفوظ ہے، جلال پور پیر والا میں جمع سیلابی پانی کی سطح میں بھی کمی آرہی ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب کی سربراہی میں ٹیکنیکل کمیٹی نے جلال پور پیر والا شہر اور موٹر وے سائیٹ کا معائنہ کیا، دمر والا ،کھروڑہ فاضل، مڈوالہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کیا۔
اجلاس میں چئیرمین این ایچ اے کے علاوہ پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، زراعت کے حکام کے علاوہ کمشنر اور ڈی سی ملتان بھی شریک تھے۔
ٹیکنیکل کمیٹی نے سیلاب متاثرین کو ٹینٹ، صاف پانی، خوراک اور مویشیوں کے لئے ونڈہ کی فراہمی کا جائزہ لیا، ریسکیو وریلیف آپریشن پر اب تک کی پیش رفت پر رپورٹ پیش کی گئی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف تمام صورتحال کی ذاتی طورپر نگرانی کررہی ہیں، شہر اور شہریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اب تک کی صورتحال بہتر ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جلال پور پیر والا
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخاب کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخاب کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
الیکشن کمیشن میں عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت دو رکنی کمیشن نے ممبر سندھ کی سربراہی میں کی۔
سماعت کے دوران الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ عوامی راج پارٹی کے صدر جمشید دستی نے استعفیٰ دیا ہے تاہم پارٹی کی جانب سے اس استعفیٰ کی تصدیق نہیں کی جارہی۔ حکام نے مزید کہا کہ عوامی راج پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے بھی اس معاملے پر کوئی جواب نہیں دیا۔
اس موقع پر ممبر کے پی جسٹس (ر) اکرام اللہ خان نے ریمارکس دیے کہ جمشید دستی نے تو پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑا، وہ دو پارٹیوں کے رکن کس طرح رہ سکتے ہیں؟۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔