بانی پی ٹی آئی کو اس کی پارٹی اور بہن نے مائنس کر دیا ہے‘ عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی داخلی سیاست میں ایسی دراڑیں پڑ چکی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو اب خود ان کی جماعت اور بہن نے ہی سیاسی منظرنامے سے مائنس کر دیا ہے،قدرت کا انصاف دیکھیے، جو شخص نواز شریف کو مائنس کرنے نکلا تھا، وہ خود گھر اور پارٹی سے مائنس ہو چکا ہے۔
عظمی بخاری نے کہا کہ علیمہ خان مسلسل خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں اور آج علی امین نے خود بھی اپنے خلاف سازشوں کا کھل کر اعتراف کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر علی امین گنڈاپور بطور چیف ایگزیکٹیو صوبائی بجٹ نہ منظور کرواتے تو انہیں آئینی طور پر عہدہ چھوڑنا پڑتا۔انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خان کے حمایت یافتہ گروپ اور پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ونگ علی امین گنڈاپور کے خلاف باقاعدہ مہم چلا رہا ہے۔(جاری ہے)
عظمی بخاری کے مطابق وفاقی سطح پر پی ٹی آئی تین گروپوں میں بٹی ہوئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں بھی تین مختلف دھڑے سرگرم ہیں۔ ایک گروپ کی قیادت جنید اکبر کر رہے ہیں، دوسرا گروپ عاطف خان کے زیر اثر ہے اور تیسرا گروپ ان افراد پر مشتمل ہے جو پارٹی سے بغاوت کر چکے ہیں۔عظمی بخاری نے مزید کہا کہ یہ صوبہ گزشتہ 12 برسوں سے غیر سنجیدہ اور کرپٹ عناصر کے رحم و کرم پر رہا ہے۔انہوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب آج میرٹ، شفافیت اور گڈ گورننس میں باقی تمام صوبوں کے لیے رول ماڈل بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی مریم نواز تمام وزرائے اعلی میں کارکردگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی ٹی آئی علی امین کہا کہ
پڑھیں:
عمران خان کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251109-08-30
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں و دیگر کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے، انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔