بانی پی ٹی آئی کو اسکی بہن اور پارٹی نے ہی مائنس کردیا ہے‘عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اسکی بہن اور پارٹی نے ہی مائنس کردیا ہے، قدرت کا انتقام دیکھیں جو نوازشریف کو مائنس کرنے آیا تھا وہ خود گھر سے اور پارٹی سے مائنس ہوگیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ علیمہ خان مسلسل علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کررہی ہیں،اپنے خلاف سازش کا آج علی امین نے بھی برملا اظہار کیا ہے، علی امین نے صوبے کے بطور چیف ایگزیکٹیو بجٹ منظور کروایا،ورنہ آئینی طور پر انکا گھر جانا طے تھا،علیمہ خان گروپ اور پی ٹی آئی کاسوشل میڈیا گروپ علی امین کیخلاف مہم چلا رہا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وفاق میں پی ٹی آئی میں تین گروپ ہیں جبکہ کے پی میں تین گروپ الگ ہیں، کے پی میں ایک گروپ جنید اکبر لیڈ کرتا،دوسرا گروپ عاطف خان اور تیسرا گروپ پارٹی کے باغیوں کا ہے، خیبرپختونخواہ کا صوبہ 12سال سے ریلو کٹوں اور کرپٹ ٹولے کے رحم و کرم پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میرٹ،گڈ گورننس اور شفافیت میں باقی صوبوں کیلئے رول ماڈل ہیں،مریم نواز کارکردگی میں تمام وزرائیاعلی میں نمبرون پر ہیں۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی ٹی آئی علی امین
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔