اسلام آباد میں 4 ارب 20 کروڑ کی مالیت سے ریکارڈ مدت میں بننے والی دھنس گئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت میں ریکارڈ مدت میں مکمل کیے جانے والے جناح اسکوائر منصوبے نے پہلی ہی مون سون بارش میں اپنی اصل “حقیقت” دکھا دی۔
سرینا چوک کے سامنے 84 روز میں تعمیر ہونے والی سڑک بارش برداشت نہ کرسکی اور زمین میں دھنس گئی، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات اور اربوں روپے کے اس منصوبے کے معیار پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
چار ارب 20 کروڑ روپے مالیت کے منصوبے کا کچھ روز قبل شاندار افتتاح کیا گیا تھا اور اس منصوبے کو وفاقی حکومت کی “ترقیاتی کارکردگی” کا نمونہ قرار دیا گیا۔
تاہم، مون سون کے پہلے ہی اسپیل میں جی فائیو اور آبپارہ کی طرف جانے والا لوپ بارش برداشت نہ کر سکا اور زمین میں دھنس گیا۔
واقعے کے بعد سی ڈی اے (کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) نے مرمت کا کام فوری طور پر شروع کر دیا ہے، لیکن عوامی سطح پر یہ سوال شدت سے اٹھ رہا ہے کہ کیا منصوبے کی جلد تکمیل کے چکر میں تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ کیا گیا؟ یا پھر یہ سب بدعنوانی اور ناقص نگرانی کا نتیجہ ہے؟
سی ڈی اے کی جانب سے جناح سکوائر کو ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا تھا۔ پہلی مون سون کی بارش سے پڑنے والے کھڈے نے تعمیراتی کام پر سوالیہ نشان اٹھا دئیے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مالدیپ کا اسموکنگ فری ملک بننے کا کارگر منصوبہ کیا ہے؟
مالدیپ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے ایک پوری نسل کے لیے تمباکو نوشی پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نئی قانون سازی ہفتے کے روز نافذ ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں ویپ کا استعمال سگریٹ نوشی سے بڑھ گیا
مالدیپ کی وزارت صحت کے مطابق یکم جنوری 2007 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے افراد پر سگریٹ یا کسی بھی قسم کی تمباکو مصنوعات خریدنے، استعمال کرنے یا فروخت کیے جانے پر مستقل پابندی ہوگی۔
اس قانون کے تحت 18 سال یا اس سے کم عمر افراد جب بڑے ہو جائیں گے تب بھی قانونی طور پر تمباکو نوشی نہیں کر سکیں گے۔
وزارت صحت نے وضاحت کی کہ یہ اقدام عوامی صحت کے تحفظ اور ’تمباکو سے پاک نسل‘ کے فروغ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
پابندی کا اطلاق مالدیپ کے شہریوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں پر بھی ہوگا۔
مزید پڑھیے: پاکستان میں سگریٹ نوشی کے رجحان میں غیرمعمولی اضافہ، روزانہ کتنے بچے سگریٹ نوش بنتے ہیں؟
تقریباً 1,200 چھوٹے مرجانی جزیروں پر مشتمل اس سیاحتی ملک میں اب تمام دکانداروں کو خریدار کی عمر کی تصدیق کرنا لازمی ہوگی۔
قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں 50,000 روفیہ (تقریباً 3,200 امریکی ڈالر) تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی خواتین میں سگریٹ نوشی کا رجحان کیوں اور کیسے بڑھنے لگا؟
اس کے علاوہ مالدیپ میں پہلے ہی ای سگریٹ اور ویپنگ ڈیوائسز کے درآمد، فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔
جو کوئی بھی ویپ استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اسے 5,000 روفیہ (تقریباً 320 امریکی ڈالر) کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: سگریٹ نہ پینے والے افراد میں کینسر کا بڑھتا رجحان، وجہ کیا ہے؟
قابل ذکر بات یہ ہے کہ نیوزی لینڈ نے بھی ماضی میں اسی نوعیت کی نسلی تمباکو پابندی نافذ کی تھی تاہم اسے سنہ 2023 میں منسوخ کر دیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسموکنگ فری ملک تمباکو سے پاک نسل سگریٹ نوشی مالدیپ مالدیپ کا سگریٹ نوشی کے خلاف اقدام