کراچی میں جمعہ و ہفتہ کو گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
مون سون کرنٹ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، جس میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں جمعے اور ہفتے کو کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مون سون کرنٹ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، جس میں مزید شدت آنے کا امکان ہے، مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں کی جانب بڑھ رہی ہے اور جمعرات تک مزید فعال ہونے کا امکان ہے۔ سسٹم کے زیر اثر جمعرات سے تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ اور دادو اضلاع میں گردوغبار وگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور، گھوٹکی، کشمور میں گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ 27 جون کو دادو، نوشہروفیروز، شہید بینظیرآباد، حیدرآباد، تھرپارکر، میرپور خاص، سانگھڑ، جامشورو، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، بدین میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا امکان ہے
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔