پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان پہلی ملاقات کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ: پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان پہلی ممکنہ ملاقات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے وزرائے دفاع کے درمیان یہ ملاقات چین میں بدھ سے شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے دو روزہ اجلاس کے دوران متوقع ہے۔
اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر دفاع خواجہ آصف کر رہے ہیں، جو چین پہنچ چکے ہیں، جبکہ بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ راج ناتھ سنگھ اس موقع پر چین، روس اور دیگر ممالک کے وزرائے دفاع سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الوقت خواجہ آصف اور راج ناتھ سنگھ کے درمیان کسی باضابطہ ملاقات کا شیڈول طے نہیں ہوا۔
ترک میڈیا کے مطابق ایس سی او اجلاس میں علاقائی و عالمی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف تعاون اور عسکری تعلقات جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے وزرائے دفاع کے درمیان
پڑھیں:
پاکستان اور آسیان ممالک میں تجارت کے فروغ پر اتفاق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے کے لیے وزارتِ تجارت میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں آسیان ممالک کے سفیروں اور پاکستانی حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان نے نئی تجارتی پالیسی اور ٹیرف اصلاحات پیش کیں، جن کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کے
مواقع کو بڑھانا اور دوطرفہ تجارت کو فروغ دینا ہے۔ آسیان کی کمپنیاں خاص طور پر سی پیک اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ہے تاکہ پاکستان کو وسطی ایشیا کا گیٹ وے بنانے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ملائیشیا کے سفیر نے پاکستانی کمپنیوں کو سیمی کنڈکٹر صنعت میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی، جس سے دونوں خطوں کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کو ایک نئی جہت حاصل ہوئی ہے۔