Nawaiwaqt:
2025-10-05@07:20:38 GMT

کھیل امن کے پیامبر‘ مودی نے سیاست کی نذر کر دیں: گورنر 

اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT

کھیل امن کے پیامبر‘ مودی نے سیاست کی نذر کر دیں: گورنر 

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنا اور نوجوان نسل کو کھیل کی طرف راغب کرنا اولین ترجیح ہے۔ روایتی کھیل نیزہ بازی پنجاب کی ثقافت کا حصہ ہے۔ نیزہ بازی کے مقابلے عالمی سطح پر ہونے چاہئیں۔ مختلف کھیلوں سے وابستہ نوجوانوںنے متعدد بار ملک و قوم کا نام بین الاقوامی پر روشن کیا۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ فتح جنگ اٹک میں جشن نیزہ بازی میلہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ علاقائی روایتی کھیل پاکستان کی ثقافت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ اْنہوںنے کہا کہ نیزہ بازی،گھڑسواری اور شکار اٹک کی ثقافت کا شاندار حصہ ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کھیل چاہے کوئی بھی ہو دنیامیں امن کا پیغام دیتا ہے مگر مودی سرکار نے کھیل کو بھی سیاست کی نذر کر دیا۔ اْنہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے جنگ ہارنے کے بعد کھلاڑیوں میں نفرت پیدا کر رہا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے ہمیشہ کھیل کو کھیل سمجھ کر کھیلا مگر بھارت نے ہمیشہ دل میں خنک رکھی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گورنر پنجاب نے کہا کہ

پڑھیں:

بیرسٹر وقاص ابریز خان چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب مقرر

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر2025ء ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے معروف قانون دان بیرسٹر وقاص ابریز خان اور ایڈووکیٹ جواد ابریز خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے بیرسٹر وقاص ابریز خان کو چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی آئندہ ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ انسانی حقوق کی حفاظت اور انصاف کی بروقت فراہمی موجودہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، اور انہیں اُمید ہے کہ بیرسٹر وقاص ابریز خان اپنے منصب پر نہایت دیانت داری اور محنت سے خدمات انجام دیں گے۔ دوسری جانب معروف دانشور، موٹیویشنل اسپیکر اور سماجی رہنما قاسم علی شاہ نے بھی بیرسٹر وقاص ابریز خان کی تقرری کو سراہتے ہوئے، اپنی فاؤنڈیشن کی جانب سے مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوان قیادت کا آگے آنا معاشرے میں مثبت تبدیلی کی نوید ہے، اور انسانی حقوق کے میدان میں وقاص ابریز جیسے باصلاحیت افراد کی موجودگی نہایت حوصلہ افزا ہے۔ اس موقع پر بیرسٹر وقاص ابریز خان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا:"میں انسانی حقوق کے تحفظ، مظلوموں کی آواز بلند کرنے، اور عدل و انصاف کے قیام کے لیے ہمیشہ سرگرم رہوں گا۔ میری کوشش ہوگی کہ ہیومن رائٹس کمیٹی ایک فعال، مؤثر اور عوام دوست ادارہ بن کر ابھرے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام طبقاتِ فکر کے ساتھ مل کر کام کرنے اور معاشرے کے محروم طبقوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ووٹ لینا ہو تو کہتے ہیں مائی کراچی،کام کرنا ہو تو کہتے ہیں بائے کراچی: گورنر سندھ 
  • بیرسٹر وقاص ابریز خان چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب مقرر
  • حکمران عوام سے جمع کیا گیا ٹیکس درست جگہ استعمال کریں، گورنر سندھ
  • سیاست کے کندھوں پر ایشیا کپ کا جنازہ
  • کھیل میں سیاست، بھارت کے اس عمل سے قبل دونوں ممالک کے کھلاڑی کیسے ملتے تھے، خوبصورت ویڈیو وائرل
  • بھارت کی پھر کھیل میں سیاست، کمنٹیٹر ثنا میر کو آزاد کشمیر کے ذکر پر پینل سے ہٹانے کا مطالبہ
  • وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت محکمہ سپورٹس کی ترقیاتی سکیموںکے حوالے سے اہم اجلاس
  • اے بی ڈیویلئیرز بھی کرکٹ میں سیاست لانے پر بھارتی ٹیم پر برس پڑے
  • کھیل میں سیاست کو لانا افسوسناک ہے، اے بی ڈی ویلیئرز کی بھارتی کھلاڑیوں پر تنقید