زحل کے چاند اینسیلاڈس پر زندگی کے آثار کے مزید شواہد مل گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
ایک حالیہ مطالعے نے ثابت کیا ہے کہ زحل کے چاند ’اینسیلاڈس‘ میں وہ تمام بنیادی عناصر موجود ہیں جو زندگی کے لیے ضروری سمجھے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:’۔۔۔ ہم ہیں تیار چلو‘، ناسا نے چاند پر گاؤں اور مریخ پر قدم جمانے کا وقت بتادیا
سائنسدانوں نے ناسا کے ’کاسی نی‘ خلائی جہاز کے 2008 کے قریب سفر کے دوران جمع کی گئی معلومات کا دوبارہ تجزیہ کیا، جس میں اینسیلاڈس کے جنوبی قطب سے پھوٹنے والے آبشار نما برف اور پانی کے چٹانوں کے نمونے شامل تھے۔
نئے شواہد بتاتے ہیں کہ ان نمونوں میں پہلے معلوم نامیاتی مالیکیولز کے علاوہ مزید پیچیدہ کاربن پر مشتمل اجزاء بھی پائے گئے ہیں، جو امینو ایسڈ جیسے ساختی اجزاء کی تیاری کے پیش خیمے ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آرٹیمس 2: ناسا نے 50 سال بعد دوبارہ چاند پر انسان بھیجنے کا اعلان کردیا
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اینسیلاڈس میں 3 اہم اجزا، مائع پانی، توانائی کا ماخذ (جیسے کہ ہائیڈرو تھرمل سرگرمیاں)، اور نامیاتی مواد موجود ہیں ، یہ تمام عوامل زندگی کے لیے موزوں ماحول کے قیام کی جانب اشارہ ہیں۔
اگرچہ ابھی تک کسی زندگی کے آثار (بایوسِگنیچرز) کا پتا نہیں چلا، مگر یہ دریافت اینسیلاڈس کو ہمارے نظامِ شمسی میں زندگی تلاش کرنے کے لیے ایک اہم مرکز بناتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بایوسِگنیچرز زحل زحل کا چاند زندگی کے آثار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بایوس گنیچرز زحل کا چاند زندگی کے ا ثار زندگی کے کے لیے
پڑھیں:
7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2025 کے پہلے سپرمون کا نظارہ کیا جائے گا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)اکتوبر کا مہینہ چاند کے حوالے سے کچھ خاص ثابت ہونے والا ہے کیونکہ اس ماہ کا مکمل چاند زمین کے قریب ترین ہونے کی وجہ سے سپر مون قرار دیا جائے گا۔جب چاند زمین کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے اور اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2025 کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا جائے گا، یہ سپر مون معمول سے 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا، اس کے بعد 5 نومبر اور پھر 5 دسمبر کو بھی سپر مون کا نظارہ کرنا ممکن ہوگا جبکہ جنوری 2026 کے شروع کا مکمل چاند بھی سپر مون ہوگا مگر اسے 2025 کا حصہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ہر سال 3 یا 4 سپر مون کا نظارہ ہوتا ہے، 7 اکتوبر کو آسمان پر طلوع ہونے والا چاند زمین سے 2 لاکھ 24 ہزار599 میل کے فاصلے پر ہوگا، یہ 11 ماہ بعد پہلا سپرمون ہوگا، آخری بار ایسا چاند نومبر 2024 میں دیکھنے میں آیا تھا۔(جاری ہے)
رواں سال کا سب سے روشن چاند نومبر میں دکھائی دے گا جب وہ زمین سے 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل کے فاصلے پر ہوگا۔سپر مون اس لئے بھی خاص ہوتا ہے کیونکہ جب یہ افق کے قریب ہوتا ہے تو اپنے حجم سے بھی زیادہ بڑا نظر آتا ہے، سائنسدانوں کے خیال میں مختلف حجم والی اشیاء جیسے درختوں اور عمارات کا چاند سے فاصلہ آنکھوں کو دھوکا دیتا ہے اور چاند معمول سے زیادہ بڑا نظر آتا ہے۔