بلاول بھٹو کا ورلڈ ٹیچرز ڈے پر اساتذہ کو خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ورلڈ ٹیچرز ڈے کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، جو اج 5 اکتوبر کو منایا جائے گا۔ پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ اساتذہ ہی حقیقی معنوں میں قوم کے معمار ہیں، جو علم، اقدار اور اْمید کے علمبردار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ صرف پڑھانے والے نہیں ہوتے بلکہ وہ رہنما، سرپرست اور ہماری اجتماعی مستقبل کے خاموش معمار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر ان کی محنت، صبر اور بے لوث خدمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر کے ٹیچرز کے ساتھ کھڑی ہے، کیونکہ ان کے بغیر ایک روشن پاکستان کا تصور ممکن نہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا یہ کامل یقین ہے کہ تعلیم جہالت اور عدم مساوات کے خلاف سب سے مؤثر ہتھیار ہے۔ انہوں نے نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے جدید تعلیمی نظام کی بنیاد رکھی، جبکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اسی وڑن کو آگے بڑھاتے ہوئے خصوصاً بچیوں اور محروم طبقات کے لیے تعلیم تک رسائی کو وسیع کیا۔انہوں نے کہا کہ جب بھی وفاق یا صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنی ہے، تو ریکارڈ گواہ ہے کہ پی پی پی نے سب سے زیادہ اسکول قائم کیے، یونیورسٹیاں قائم کیں اور تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
دہشتگردی، مذاکرات ساتھ نہیں چل سکتے، محسن نقوی: پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین، قائم مقام امریکی سفیر
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ نیٹلی بیکر نے اسلام آباد کچہری کے قریب خودکش دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے کے باعث جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ نیٹلی بیکر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگرد عدالت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ سکیورٹی کی وجہ سے اندر نا جا سکا۔ حملے سے جڑے تمام کردار ٹریس کئے جا چکے ہیں جبکہ سہولت کار بھی گرفتار ہیں۔ افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔ مذاکرات اور دہشتگردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات دوستی اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ نیٹلی بیکر نے پاکستان کی انسداد دہشتگردی کوششوں کو سراہا۔