جاپان : سانائے تکائچی حکمراں جماعت کی سربراہ مقرر‘ پہلی خاتون وزیراعظم بننے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے سانائے تکائچی کو نیا رہنما منتخب کرلیا۔ حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت ملنے کے بعد وہ ممکنہ طور پر جاپان کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعظم بن سکتی ہیں۔ سانائے تکائچی کی عمر 64 سال ہے اور وہ انتخاب کی اس دوڑ سے قبل جاپان کی معاشی تحفظ کی وزیر رہ چکی ہیں۔ پارٹی سربراہ کے انتخاب میں ان کا مقابلہ جاپان کے سابق وزیراعظم جونیچیرو کوئزومی کے بیٹے شنجیرو کوئزومی سمیت 4 امیدواروں کے ساتھ تھا، جہاں سخت مقابلے کے بعد وہ پہلا مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ شنجیرو کوئزومی اگر انتخابی دوڑ میں کامیاب ہوجاتے تو وہ جاپان کی تاریخ میں نوعمر ترین وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار بن جاتے۔ واضح رہے کہ سانائے تکائچی دائیں بازوں کی جانب جھکاؤ رکھتی ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ جاپانی پارلیمان میں اگلے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے 15 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سانائے تکائچی جاپان کی
پڑھیں:
بحیرۂ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، طوفان بننے کا امکان
— فائل فوٹوشمال مشرقی بحیرۂ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈپریشن اب ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے جس کے 12 گھنٹے میں طوفان بننے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ سسٹم کراچی سے 400 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے، اس کے اثر سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ سسٹم کے زیرِ اثر سمندر میں طغیانی بھی رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہرِ قائد میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ کہیں کہیں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔