خاتون کے جاپان کی پہلی وزیراعظم بننے پر خواتین ہی ناخوش، وجہ کیا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز

ٹوکیو(آئی پی ایس )جاپان میں پہلی بار خاتون کے وزیراعظم منتخب ہونے پر جاپانی خواتین نے ناراضگی کا اظہار کردیا ہے۔ 64 سالہ سنائی تاکائیچی، ملک کی طویل عرصے سے اقتدار میں موجود لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت سنبھالنے جارہی ہیں۔

ایسی صورت میں جہاں جاپان عالمی سطح پر صنفی مساوات میں نچلا درجہ رکھتا ہے، وہاں اعلی قیادت میں ایک خاتون کا آنا بظاہر خوش آئند لگتا ہے، تاہم جاپانی خواتین ووٹرز کی بڑی تعداد سنائی تاکائیچی کے وزیراعظ منتخب ہونے پر خوش نہیں ہیں۔

اگرچہ تاکائیچی نے ٹوکیو کابینہ میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے، مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، وہ سخت قدامت پسند ہیں اور بنسبت خواتین کے ان کے نظریات مردوں کے نظریات کے زیادہ قریب ہیں۔ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی خواتین قانون ساز جو عموما محدود وزارتی عہدے دیتی ہیں، اکثر تنوع اور صنفی مساوات کے لیے آواز اٹھانے میں پس منظر میں رہ جاتی ہیں۔

جاپان کی دو ایوانی پارلیمنٹ میں سے زیادہ طاقتور ایوان زیریں میں خواتین کی تعداد تقریبا 15 فیصد ہے، جبکہ ملک کے 47 صوبوں میں سے صرف دو گورنر خواتین ہیں۔ایک بڑی تشویش یہ بھی پائی جاتی ہے کہ سنائی تاکائیچی کی پارٹی کے مرد رہنماں کے وفادار ہونے کی وجہ سے خواتین کے حقوق کی ترقی میں ان کی صلاحیت محدود رہ سکتی ہے۔ماضی میں، تاکائیچی نے ایسی تمام اصلاحات کی مخالفت کی ہے جو معاشرے میں خواتین کی بہتر نمائندگی کے حق میں تھیں۔

انہوں نے لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے اس نظریے کی حمایت کی ہے کہ خواتین کو اچھی ماں اور بیوی کا کردار ادا کرنا چاہیے۔تاکائیچی ایک سخت قدامت پسند ہیں جنہوں نے طویل عرصے سے خواتین کو شادی کے بعد اپنی ماں کے نام رکھنے کی اجازت دینے والے قوانین کی مخالفت کی ہے، کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ یہ روایات کے خلاف ہے۔اس کے علاوہ وہ ہم جنس شادی کی بھی مخالفت کرتی ہیں۔

تاہم، انہوں نے اپنی مینوپاز کے دوران کی مشکلات کا ذکر کیا ہے اور مردوں کو خواتین کی صحت کے بارے میں بہتر تعلیم دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ خواتین کو اسکول اور کام کی جگہ پر سہارا مل سکے۔1993 میں اپنے آبائی شہر نارا سے پارلیمنٹ میں منتخب ہونے والی تاکائیچی نے اقتصادی سلامتی، داخلہ امور، اور صنفی مساوات کی وزارتوں جیسے اہم عہدے سنبھالے ہیں۔تکائیچی سابق برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کی معترف ہیں اور جاپان کے لیے شِنزو آبے کے قدامت پسند نظریے کی حمایتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیرِ اعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اہم سیاسی و قومی امور پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اہم سیاسی و قومی امور پر تبادلہ خیال معرکہ حق میں جگ ہنسائی ،بھارت نے آپریشن سندور ٹو کی تیاری شروع کردی اسحاق ڈار کا سعودی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، امن معاہدے پر گفتگو آزاد کشمیر میں زندگی معمول پر آگئی، موبائل سروس بحال، بازار کھل گئے اٹلی؛ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف 20 لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے کے پی کابینہ نے 9 مئی کو مردان میں توڑ پھوڑ اور فائرنگ کا کیس واپس لینے کی منظوری دیدی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: خواتین کی کیا ہے

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار