اسحاق ڈار کا سعودی وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں وزرائے خارجہ کا علاقائی صورتحال اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ کے درمیات نیویارک میں عرب و اسلامی ممالک اور امریکا کے درمیان مشاورت پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے فوری اور پائیدار جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے
اسحاق ڈار نے سعودی وزیرِ خارجہ کے تعمیری کردار اور مسلسل سفارتی کوششوں کو سراہا۔ اس کے علاوہ دونوں وزرائے خارجہ نے ٹرمپ کے امن منصوبے پر حماس کے ردعمل پر بھی بات چیت کی۔
پاکستان اور سعودی عرب نے فلسطینی مقصد کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دو ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ اور دیرپا امن کے قیام پر اتفاق کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔