سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2026 کے موقع پر مکہ اور مدینہ میں عازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا لائسنسنگ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔ اس نظام کے تحت عارضی ہوسٹل لائسنس اب وزارتِ سیاحت اور وزارتِ بلدیات و ہاؤسنگ کے تعاون سے جاری کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں آئی ٹی اور سائبر سیکیورٹی پر پاک سعودی تعاون پر اتفاق

وزارت کے مطابق عازمین کی رہائش کے لیے جگہ فراہم کرنے کے خواہشمند افراد کو نسک مسار پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگا۔ لائسنس وزارتِ سیاحت کے الیکٹرانک پورٹل کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے اور یہ عمل یکم فروری 2026 تک مکمل کرنا ہوگا۔

یہ نظام صرف عارضی رہائش گاہوں کے لیے ہے، جبکہ وہ ہوٹلز جو پہلے سے سال بھر کا لائسنس رکھتے ہیں، اس میں شامل نہیں۔

نئے سسٹم کا مقصد حج کے دوران سہولیات کے معیار کو بہتر بنانا، بکنگ کے عمل کو مربوط اور آسان بنانا، مہمان نوازی کی گنجائش میں اضافہ کرنا اور عازمین کے لیے ایک منظم، محفوظ اور آرام دہ تجربہ فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ فوج کے بغیر ناممکن تھا، طلال چوہدری

وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق یہ موسمی لائسنسنگ سسٹم رہائش کی سہولیات کو نسک پلیٹ فارم کے ساتھ جوڑتا ہے تاکہ بکنگ اور نگرانی زیادہ شفاف اور منظم طریقے سے ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حج سعودی عرب سعودی وزارت حج لائسنسنگ سسٹم نسک مسار پلیٹ فارم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: لائسنسنگ سسٹم نسک مسار پلیٹ فارم لائسنسنگ سسٹم کے لیے

پڑھیں:

پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کردی

مانچسٹر میں کپتانوں، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی رہائش کیلئے انتظامات شروع کر دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کر دی۔ پی آئی اے نے مانچسٹر میں کپتانوں، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی رہائش کیلئے انتظامات شروع کر دیئے ہیں، اس سلسلے میں ہوٹل سروسز کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔ پی آئی اے نے مانچسٹر میں اپنے عملے کو ہوٹل سروسز کی فراہمی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ تین نومبر مقرر کی ہے۔ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ درخواستیں پی آئی اے شعبہ سپلائی چین کے جی ایم پروکیورمنٹ کو ارسال کی جائیں، پی آئی اے کو گزشتہ ہفتے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی اجازت ملی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • رواں برس عمرہ زائرین کی تعداد 38 لاکھ سے تجاوز کر گئی
  • فیفا ورلڈکپ 2026 کیلیے منفرد خصوصیات والی آفیشل میچ بال متعارف
  •  نئی کنٹر بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم متعارف،نوٹیفکیشن جاری
  • سعودی وزارت صحت نے اقوام متحدہ کی ٹاسک فورس کا ایوارڈ جیت لیا
  • سعودی عرب میں سیاحتی شعبے میں ’سعودائزیشن‘ کے نئے قواعد منظور
  • سعودی وزارت صحت کے لیے اقوام متحدہ کا انٹر ایجنسی ٹاسک فورس ایوارڈ
  • پرتگال کی پارلیمان نے نظرثانی شدہ امیگریشن قانون کی منظوری دے دی
  • پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کردی
  • ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کا مؤثر استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، معاون خصوصی فہد ہارون