data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھارت اور چین 5 سالہ تعطل کے بعد رواں ماہ دوطرفہ براہِ راست پروازیں بحال کریں گے، حکام کے مطابق بکنگ کا آغاز آج سے کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ان دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست پروازیں 2020 میں کووِڈ-19 وبا کے دوران معطل کی گئی تھیں اور بیجنگ اور نئی دہلی کے درمیان سرحدی تنازعات پر کشیدگی بڑھنے کے باعث دوبارہ شروع نہیں ہو سکی تھیں۔

بعد ازاں، ایشیائی حریفوں کے تعلقات میں کچھ بہتری آئی اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کی ملاقاتیں گزشتہ سال روس کے شہر قازان میں اور اس سال اگست میں چین میں ہوئی تھیں۔

تکنیکی مذاکرات کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اب یہ طے پایا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان براہِ راست پروازیں اکتوبر کے آخر تک بحال ہو جائیں گی۔

بھارت کی سب سے بڑی کمرشل ایئرلائن انڈیگو نے اعلان کیا کہ وہ 26 اکتوبر سے کولکتہ اور گوانگژو کے درمیان براہِ راست روزانہ پروازیں شروع کرے گی اور بعد میں اس سروس کو نئی دہلی تک توسیع دی جائے گی۔

ایئرلائن نے جمعہ کو بکنگ شروع کرتے کہا کہ یہ براہِ راست پروازیں ’سرحد پار تجارت اور اسٹریٹجک کاروباری شراکت داریوں کے مواقع کو دوبارہ قائم کریں گی اور دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کو فروغ دیں گی۔

فاروق اعظم صدیقی ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: راست پروازیں کے درمیان

پڑھیں:

محراب پور: سیپکو ملازم زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251117-11-3
محراب پور(جسارت نیوز) محکمہ پی ٹی سی ایل کا ملازم سیپکو نا اہلی کا شکار ہوکر زخمی ہوگیا، محکمہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ملازم کے جھلس کر زخمی ہونے کا واقعہ المکہ ہوٹل کے قریب پیش ا?یا جب ٹیلی فون تاروں پر کا م کرتے ہوئے خان محمد چاچڑ سیپکو کے نجی لائن مین کی کنڈا کنیکشن کی بچھائی ہوئی تاروں سے کرنٹ لگنے سے جھلس کر زخمی ہوگیا، جسے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے، میڈیکل ا?فیسر کے مطابق پی ٹی سی ایل ملازم کے جسم کا پچاس فیصد حصہ جھلس گیا ہے

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سیاسی وجوہات کی بنا پر بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی
  • کراچی سرکلر ریلوےشہر کی ضرورت ہے، جلد بحال کریں گے،وزیراعظم
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان تاریخی دورہ پر واشنگٹن روانہ
  • سعودی ولی عہد امریکا کے دورے پر روانہ؛ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدوں کا امکان
  • اکتوبر میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 179 ملین ڈالر ریکارڈ ، اسٹیٹ بینک
  • قومی ائیرلائن اور بنگلادیشی ائیر لائن کے درمیان کارگو معاہدہ ہوگیا
  • محراب پور: سیپکو ملازم زخمی
  • 13 سال بعد ڈھاکا سے کراچی کے درمیان پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان اور قطرکے درمیان اقتصادی، دفاعی تعاون کے نئے دور کا آغاز
  • کے الیکٹرک نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 36 گھنٹوں کے بعد بحال کردی