بیلٹ اینڈ روڈ باکسنگ گالا: پاکستان کی عائشہ ممتاز نے سلور میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
پاکستان کی عائشہ ممتاز نے چین میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں سلور میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔ پاکستان نے مقابلوں میں مجموعی طور پر 4 میڈلز حاصل کیے، ان میں ایک سلور اور 3 برانز میڈلز شامل ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والی عائشہ ممتازچیمپئن شپ کی خواتین کے انڈر 18 مقابلوں کی 48 کلوگرام کیٹیگری میں سلور میڈل جیت لیا۔
عائشہ ممتاز کو فائنل میں مضبوط حریف چین کی زینگ ایمائی نے سخت مقابلے کے بعد پوائنٹس کی بنیاد پر قابو کیا۔عائشہ ممتاز نے میزبان باکسرچن زنڈونگ کو دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے فائنل میں رسائی پائی تھی۔
سرگودھا سے تعلق رکھنے والی مقامی تعلیمی ادارے کی طالبہ عائشہ ممتاز قبل ازیں العین، ابوظہبی میں اے ایس بی سی ایشین جونیئر اوراسکول باکسنگ چیمپئن شپ 2024 میں کانسی کا تمغہ جیت چکی ہیں۔ان سے قبل صرف ایک اور پاکستانی خاتون باکسرہادیہ کمال نے ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں تمغہ جیتا تھا۔
دوسری جانب بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں پاکستان کی ماریہ رند 50کلوگرام اورملائکہ زاہد 54 کلوگرام کی کیٹگریز کے سیمی فائنل میں ہارنے کے بعد برانز میڈلز کی مستحق قرارپائیں۔
مردوں کے مقابلوں میں قدرت اللہ نے57کلوگرام کیٹگری میں سیمی فائنل کھیل کر پاکستان کے لیے برانز میڈل حاصل کیا۔
پاکستان کے حزیفہ راحیل اور ضمیرعلی کوارٹر فائنل میں ناکام رہے تھے جبکہ 3 خواتین افرا خرم، فاطمہ زہرہ، سحر عاطف اور2 مرد باکسرزمحمد فہیم اورمظہرغفورکوابتدائی مقابلوں میں ناکامی اٹھانی پڑی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عائشہ ممتاز فائنل میں
پڑھیں:
ایشیئن کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواےای میچ کی تصدیقی پوسٹ ڈیلیٹ کردی
ایشیئن کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواےای کے مابین آج ہونے والے میچ کی تصدیقی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاء کپ میں آج پاکستان اور یواےای کے درمیان گروپ اے کا فیصلہ کن میچ کھیلا جانا ہے۔ جس میں سے فتحیاب ٹیم اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔ پاکستان کی جانب سے میچ ریفری کی تبدیلی تک ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل نے ایک پوسٹ میں پاکستان کے میچ کی تصدیق کی تھی۔ ایشین کرکٹ کونسل نے سوشل میڈیا پر پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ کی تصدیق کی تھی۔