ویٹ لفٹنگ کا عالمی میلہ آئندہ سال پاکستان میں سجے گا
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
ویٹ لفٹنگ کا عالمی میلہ آئندہ سال فروری میں پاکستان میں سجے گا۔ اسلام آباد دو میگا ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔
ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ کے انٹرنیشنل افیئرز کی سربراہ مریم سبزالی کے مطابق میگا مقابلوں میں ماسٹرز ایشین اور ورلڈ ماسٹر گرانڈ پری چیمپٸن شپ شامل ہوں گی۔
ان عالمی مقابلوں میں دنیا بھر کے ویٹ لفٹرز شرکت کریں گے۔ 50 سے زائد ممالک نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔
پاکستان کے ویٹ لفٹرز کے پاس بھی اپنی صلاحیتیں دکھانے کا اچھا موقع ہوگا، مقابلوں سے پاکستان میں کھیل کو فروغ ملے گا۔
مقابلوں کے انعقاد کے سلسلے میں ورلڈ اور ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشنز کا پانچ رکنی وفد اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔
ماسٹرز ویٹ لفٹنگ کی عالمی تنظیم کی سربراہ ڈینس آفرمین کی قیادت میں وفد نو ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویٹ لفٹنگ
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔