سلمان علی آغا کی مسکراہٹ سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
شارجہ: سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کی مسکراہٹ موضوعِ بحث بن گئی۔
ایک صحافی نے افغانستان کے کپتان راشد خان سے سوال کرتے ہوئے افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم قرار دیا۔ یہ جملہ سنتے ہی سلمان آغا کے تاثرات فوراً بدل گئے اور وہ مسکرا اٹھے۔ ان کی یہ مسکراہٹ کیمرے میں قید ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
as ever, Salman Ali Agha’s facial expressions saying a lot more than his words ever will.
— Cani (@caniyaar) August 28, 2025
واضح رہے کہ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں جاری رہے گی جس میں پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شریک ہیں۔ ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف دو، دو میچز کھیلے گی۔ افتتاحی میچ میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ فائنل 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اسے شیطان کا کام قرار دے دیا۔حال ہی میں اداکار زاہد احمد نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر سخت مؤقف اپنایا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہ جہنم میں جائیں گے، انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے اس بیان پر تنقید ہو سکتی ہے کیونکہ میں خود بھی سوشل میڈیا پر موجود ہوں، مگر میں محض اپنا ذاتی مؤقف پیش کر رہا ہوں۔اداکار نے کہا کہ اپنی نجی زندگی، بچوں اور روزمرہ کے معمولات کو عوامی سطح پر دکھانا درست عمل نہیں، سوشل میڈیا وہ ایجاد ہے جس نے انسان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔زاہد احمد کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ صارفین ان کے خیالات سے اتفاق کر رہے ہیں وہیں کئی لوگ انہیں حد سے زیادہ سخت مؤقف اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔یاد رہے کہ زاہد احمد اپنی ہمہ جہت اداکاری اور گہرے کرداروں کے باعث شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد معروف ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے زاہد احمد نے تھیٹر اور پھر ٹیلی وژن تک کا کامیاب سفر طے کیا۔