پاکستان اور افغانستان کا مقابلہ، تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج شارجہ میں
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
شارجہ: تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستان وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان ٹیم مسلسل پندرہویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کے بغیر میدان میں اترے گی۔ قومی ٹیم اس سیریز میں نئے کمبی نیشن کے ساتھ شرکت کر رہی ہے۔
سیریز میں تیسری ٹیم میزبان متحدہ عرب امارات ہے جو اپنے ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار اتنی بڑی ٹیموں کے ساتھ کھیل رہی ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ اسکواڈ نے پچھلی تین سیریز میں شاندار کارکردگی دکھائی اور کھلاڑی پر اعتماد ہیں کہ اس بار بھی بہترین کھیل پیش کریں گے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا فیصلہ کن میچ آج ہوگا۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے 55 رنز سے جبکہ گزشتہ روز دوسرے میچ میں پاکستان نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 نومبر سے فیصل آباد میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔