ایشیا کپ: اے سی سی، امارات بورڈ کے انتباہ کے باوجود جعلی ٹکٹس کی فروخت جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
بھارت کے پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کی باتیں بھی ایشیا کپ میں دلچسپی کم نہ کر سکیں۔ انتباہ کے باوجود جعلی ٹکٹس کی فروخت جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیاکپ کا آغاز نو ستمبر سے یو اے ای میں ہو گا۔ پاکستان سے حالیہ کشیدگی کے باوجود بھارتی بورڈ نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا جس پر اسے اپنے ملک میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔
سیاستدان، عام افراد اور کئی سابق کرکٹرز پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں، اس کے باوجود کرکٹ شائقین کی ایونٹ میں دلچسپی کم نہیں ہو سکی۔
14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول پاک بھارت میچ کے ٹکٹس چند منٹ میں ہی بکنے کی توقع ظاہر کردی گئی۔
ٹکٹس کی فروخت ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے، البتہ جعلی ٹکٹس بکنے کا سلسلہ نہ رک سکا، اے سی سی اور ایمرٹس کرکٹ بورڈ کا الرٹ بھی کسی کام نہ آیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق روایتی حریفوں کے درمیان میچ کا ٹکٹ بلیک مارکیٹ میں 15.
پاکستان اور بھارت سپر فور مرحلے میں 21 ستمبر کو ایک بار پھر مدمقابل ہو سکتے ہیں۔ اگر دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچیں تو 28 ستمبر کو تیسرا مقابلہ بھی متوقع ہے۔
بھارت بمقابلہ یو اے ای اور بھارت و عمان کے میچ ٹکٹس بھی مشکوک سائٹس پر فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ پاکستان کے میچ کے ٹکٹس بھی وہاں موجود ہیں۔
ایک خلیجی اخبار کے مطابق ٹکٹس کی فروخت دو دن میں شروع ہونے والی ہے۔
پاک بھارت مقابلے کے لیے ٹکٹس کی طلب عروج پر پہنچنے کی توقع ہے، روایتی طور پر چند گھنٹوں میں ہی تمام ٹکٹس بک جاتے ہیں۔
دیگر میچز میں بھی یو اے ای میں مقیم غیر ملکیوں کو بھرپور دلچسپی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے دوران فروری، مارچ میں ٹکٹس کے لیے چند منٹ میں ہزاروں افراد آن لائن باری کے منتظر تھے، اب بھی یہی توقع ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹکٹس کی فروخت کے باوجود میچ کے
پڑھیں:
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، امارات میں نمایاں کمی ریکارڈ
متحدہ عرب امارات نے جمعہ 31 اکتوبر کو نومبر 2025کے لیے پیٹرول کی نئی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا۔متحدہ عرب امارات میں اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمتوں میں اوسطاً 10 سے 11 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے نتیجے میں ممکن ہوئی ہے۔ اعلان کے مطابق سپر پیٹرول کی قیمت اکتوبر میں 2.77 درہم ( تقریباً 212 روپے ) فی لیٹر تھی جو نومبر میں کم ہو کر 2.63 درہم ( تقریباً 201 روپے) فی لیٹر کردی گئی ہے یعنی 11 روپے کی کمی ہوئی ہے۔اسی طرح اسپیشل پیٹرول کی قیمت 2.66 درہم ( تقریباً 203 روپے) فی لیٹر سے کم ہو کر 2.51 درہم ( تقریباً 192 روپے )فی لیٹر کر دی گئی ہے ۔اسی طرح ای پلس پیٹرول اکتوبر میں 2.58 درہم ( 197 روپے ) فی لیٹر تھا جو نومبر میں کم ہو کر 2.44 درہم ( تقریباً 187 روپے ) کردیا گیا ہے۔اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آج سے نافذالعمل ہیں۔ اماراتی وزارتِ توانائی کے تحت فیول پرائس مانیٹرنگ کمیٹی ہر ماہ عالمی منڈی میں تیل کی اوسط قیمتوں کی بنیاد پر نرخوں کا تعین کرتی ہے، جس میں تقسیم کار کمپنیوں کے آپریشنل اخراجات بھی شامل ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔