شاہ پارہ اور وانیہ نے نیشنل فائٹنگ چمپئن شپ جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)شاہ پارہ اور وانیہ خان نے نیشنل فائٹنگ چمپئن شپ میںخواتین سنگلز میں گولڈ میڈل جیت لیا ،بوائز میں سی ایف سی سندھ اور خیبر پختونخوا کے فائٹرز نے میدان مار لیا ۔فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن کے زیر انتظام برجز اسپورٹس ایرینا کے پی ٹی فلائی اوور ڈیفنس ویو میں فائٹنگ مقابلوں کے پہلے روز لیڈیز اور جونیئرز کی فائٹس کا انعقاد کیا گیا۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے سندھ میں کوآرڈی نیٹر فہد شفیق تھے جبکہ اس موقع پرچیئر مین کے ایف سی ایل ملک محمد ایاز، فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن اور کراچی کیج فائٹنگ لیگ کے سی ای اوشعیب بٹ، ڈائرکٹر کے ایف سی ایل ماہ جبیں سردار ،تہشام کلثوم بٹ ،امان اللہ رحمت اللہ ،ہارون مسیح ،حسنین عاطف ،چوہدری محمد یونس ،ثنا اسحا ق،ایم اسحاق،عرفان سولنگی ،سعد ،زیشان ،اسامہ ،وجیہہ،اسد عبا س،عمیر ،مدثر ،کاشف اویس خان ،عرفان قریشی اور دیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ کیج کے اندر فائٹس پہلی بار براہ راست دیکھ رہا ہوں ،فائٹرز کی اسکلز اور تیکنیک سے بہت متاثر ہواہوں ، یقینی طور پر یہ نوجوانوں کا ہی کھیل ہے ،اس کے فروغ کے لیے مستقبل مین ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔بعد ازاں انہوں نے ٹیموں کے مارچ پاسٹ کے بعد ایونٹ کے باقاعدہ آغاز کیا ۔پہلے روز کے نتائج کے مطابق لیڈیز کی 40کے جی کے فائنل میں سی ایف سی سندھ کی ٹین نے گولڈ ،کسٹمز کی ایشال نے سلور اور مناحل نے برانز میڈل جیتا ۔45کے جی میں کسٹمز کی خوشی نے گولڈ ،سی ایف سی سندھ کی وانیہ نے سلور اور کسٹمز کی مناحل نے برانز میڈل حاصل کیا ،50کے جی میں گلگت کی لائبہ نے گولڈ جبکہ کسٹمز کی علشبا نے سلوراور ڈی کیو کی کشا نے برانزمیڈل اپنے نام کیا ۔55کے جی میں کسٹمز کی ام ہانی نے گولڈ ،سی ایف سی سندھ کی انا نے سلور اور سندھ کی عمیمہ نے برانز میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ۔68کے جی میں سندھ کی وانیہ خان نے گولڈاور ایس ایس یو کی عائشہ نے سلور میڈل جیتا جبکہ78کے جی میں ایس ایس یو کی شاہ پارہ نے گولڈ میڈل جیت کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ۔جونیئر بوائز کے نتائج کے مطابق 30کے جی میں گلگت کے قاسم نے گولڈ ،سی ایف سی سندھ کے حمید اللہ نے سلور اور کراچی وائٹس کے ذوہیب نے برانز میڈل جیتا ،35کے جی میں سی ایف سی سندھ کے عصمت اللہ نے گولڈ ،گلگت کے فرحان نے سلور جبکہ جامعہ بنوریہ کے اذلان نے برانز میڈل اپنے نام کیا ،40کے جی میں جامعہ بنوریہ کے بلال نے گولڈ،سی ایف سی سندھ کے طلحہ نے سلور اور سندھ کے حمزہ نے برانز میڈل یقینی بنایا ۔45کے جی میں خیبر پختونخوا کے فواد خان نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ سی ایف سی سندھ کے بسم اللہ اور گلگت کے نعمت اللہ نے برانز میڈل پر اکتفا کیا ۔50کے جی میں خیبر پختونخوا کے جواد نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ کراچی وایٹس کے نور اللہ اور سندھ کے یعقوب نے بالترتیب سلور اور برانز میڈل لیا ،55کے جی میں بلوچستان نے فرمان نے گولڈ ،سی ایف سی سندھ کے طہٰ نے سلور اور خیبر پختونخوا کے بلا ل نے برانز میڈل پر قبضہ جمایا ۔واضح رہے کہ تین روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے 200سے زائدمردوخواتین اور جونیئر ایم ایم اے فائٹرز شریک ہیں ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا کے سی ایف سی سندھ کے نے سلور اور کسٹمز کی سندھ کی نے گولڈ
پڑھیں:
حکومت نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جگہ نئی خود مختار ایجنسی قائم کردی
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل 2025ء ) حکومت کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کے سائبر کرائم ونگ کی جگہ ایک نئی خود مختار ایجنسی قائم کردی۔ ایف آئی اے پریس ریلیز کے مطابق سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر حکومتِ پاکستان نے ایف آئی اے کے سابقہ سائبر کرائم ونگ کو ایک خود مختار ادارے کی حیثیت دے دی ہے، یہ نیا ادارہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی کے نام سے قائم کیا گیا ہے، جسے ملک بھر میں سائبر کرائم کی روک تھام، تحقیقات اور کارروائیوں کے لیے مکمل اختیار حاصل ہے، یہ ادارہ آن لائن دھوکہ دہی، ہراسانی، ڈیجیٹل بلیک میلنگ، جعلی ویب سائٹس، شناخت کی چوری، سوشل میڈیا کرائم اور دیگر سائبر سرگرمیوں کے خلاف مؤثر اقدامات کرے گا۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سائبر کرائمز کی تحقیقات اور شکایات کے لیے پہلے سے قائم ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ اب ختم کر دیا گیا ہے اور سائبر کرائمز سے متعلق تمام معاملات کے لیے نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) کو ذمہ داری سونپی گئی ہے، اب سائبر کرائمز کی تحقیقات اور شکایات کے لیے ایف آئی اے کی بجائے شہریوں کو نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی سے رابطہ کرنا ہوگا۔(جاری ہے)
پریس ریلیز میں عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی بھی قسم کے سائبر کرائم یا مشکوک آن لائن سر گرمی کی شکایت یا معلومات ہوں تو فوری طور پر نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی کی ہیلپ لائن نمبر 0519106691 یا ای میل [email protected] پر رابطہ کریں اور اب سائبر کرائم کے حوالے سے تحقیقات و شکایات کا ایف آئی اے سے کوئی تعلق نہیں، اس کے لیے کرائم کی شکایات سے متعلق رہنمائی اور تعاون کے لیے قریبی نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی سرکل وزٹ کریں۔