ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے 14 میڈلز جیت کرتاریخ رقم کردی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
لاہور:
پاکستانی روئنگ ٹیم نے ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں دس گولڈ سمیت چودہ میڈلز جیت کرتاریخ رقم کردی۔
بنکاک کے شہر پتایا میں ایشین انڈورروئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے علاوہ بھارت، ایران، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا اور جاپان شامل تھے۔ پاکستان کے اسد علی نے پانچ گولڈ میڈل اپنے نام کیے۔
مقبول علی اور ولی خان نے دو دوسونے کے تمغے جیتے۔ محمد شہزاد اور عبدالجبار نے ایک ایک گولڈ میڈل کے ساتھ ایک سلور میڈل بھی لیا۔ طیب افتخار نے ایک سلور اورایک برانز میڈل حاصل کیا۔
وطن واپسی پر روئنگ ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پاکستان روِئنگ فیڈریشن کے صدر حمدان نذیر نے ریکارڈ ساز پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روئنگ میں انٹرنیشنل سطح پر پاکستان نے برتری ثابت کردی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ محدود وسائل میں فیڈریشن کوشش کررہی ہے کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کھیل اور کھلاڑیوں کو مزید فروغ دیا جائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایشیئن کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواےای میچ کی تصدیقی پوسٹ ڈیلیٹ کردی
ایشیئن کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواےای کے مابین آج ہونے والے میچ کی تصدیقی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاء کپ میں آج پاکستان اور یواےای کے درمیان گروپ اے کا فیصلہ کن میچ کھیلا جانا ہے۔ جس میں سے فتحیاب ٹیم اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔ پاکستان کی جانب سے میچ ریفری کی تبدیلی تک ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل نے ایک پوسٹ میں پاکستان کے میچ کی تصدیق کی تھی۔ ایشین کرکٹ کونسل نے سوشل میڈیا پر پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ کی تصدیق کی تھی۔