پاکستانی طلبا نے ایشین سائنس کیمپ 2025 میں دو گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت لیے کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

تھائی لینڈ میں ہونے والے ایشین سائنس کیمپ میں پاکستان کی 8 رکنی ٹیم نے شرکت کی۔

خیبر میڈیکل کالج پشاور کے علی افضال محمد نے ’انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی‘ میں گولڈ میڈل جیتا،علی افضال محمدنے ’سلیپ پوڈ‘ بنانے پر گولڈ میڈل جیتا۔ سلیپ بورڈ دو گھنٹے میں دس گھنٹے جتنی آرام دہ نیند دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بولان میڈیکل کالج کے ملک شہاب الدین سید نے ’سسٹین ایبلیٹی‘ میں گولڈ میڈل جیتا۔ ملک شہاب الدین نے سمندری حیات کو بچانے کے لیے تین مؤثر حل پیش کیے۔

نسٹ یونیورسٹی کے حاشر اسحاق نے مائیکرو چپ کا تصور پیش کرکے سلور میڈل جیتا۔مائیکرو چپ جسم میں داخل ہوتے ہی مدافعتی نظام کو متحرک کرکے وائرس ختم کردیتی ہے۔

شالیمار میڈیکل کالج لاہور کے احمد فصیح کو ’انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی‘ کے مقابلے میں اعزازی میڈل ملا۔

ایشین سائنس کیمپ کی ٹیم کا انتخاب ملک بھر سے ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد کیا گیا تھا۔ ٹیم کی قیادت پاکستان سائنس فاونڈیشن کی آفیسر ریحانہ بتول نے کی۔

ایشین سائنس کیمپ کے مقابلوں میں مختلف ممالک کی 50 ٹیموں کے پراجیکٹس شامل تھے۔ ابتدائی مرحلے میں 50 پراجیکٹس میں سے ٹاپ 10 پراجیکٹس کا انتخاب ہوا۔

اگلے مرحلے میں دس بہترتین ٹیموں کے درمیان سلور اور گولڈ میڈلز کے لیے مقابلہ ہوا۔کسی بھی بین الاقوامی سائنسی مقابلے میں یہ پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

چھ روزہ کیمپ میں دنیا کے ممتاز سائنس دانوں اور نوبل انعام یافتہ ماہرین نے لیکچرز دیے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایشین سائنس کیمپ گولڈ میڈل

پڑھیں:

سنگا کپ: لیاری فٹبال اکیڈمی نے سلور میڈل جیت لیا

سنگا کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں لیاری فٹبال اکیڈمی نے پاکستان کے لیے سلور میڈل جیت کرتاریخ رقم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سنگاپور میں ہونے والے ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کے بوائز انڈر16 ایونٹ میں لیاری فٹبال اکیڈمی نے فائنل میں تھائی لینڈ کی ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تاہم مضبوط حریف ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

تھائی لینڈ کی ٹیم نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔ لیاری فٹبال اکیڈمی کی جانب سے واحد گول مزمل نے کیا۔

Benjamarachanusorn Crowned #SingaCup2025 U16 Champions After Dramatic Finalhttps://t.co/lVSekHKjgC

The #SingaCup 2025 U16 tournament concluded in thrilling fashion as Benjamarachanusorn School (Thailand) edged Lyari Football Academy (Pakistan) in a tense & closely fought final pic.twitter.com/xAWrNScgxT

— SingaCup - Asia's Premier International Youth Cup (@SingaCup) November 7, 2025

لیاری فٹبال اکیڈمی  کے روح رواں شیخ عبدالرحمان نے کہا کہ یہ ہار نہیں، حوصلے کی جیت ہے، لیاری کے شیر بچوں نے تھائی لینڈ کی مضبوط ٹیم کے خلاف دل و جان سے مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کے جذبے اور عزم نے سب کے دل جیت لیے، یہ ایک نئے سفر کی شروعات ہے۔

شیخ عبدالرحمان نے کہ کراچی کے قدیم ترین علاقے لیاری کی گلیوں سے نکل کر دنیا کے میدانوں تک یہ سفر ابھی جاری ہے، عالمی سطح پر پاکستان کا نام بلند کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی

متعلقہ مضامین

  • اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان کا ایک اور میڈل یقینی ہوگیا
  • ایس ایس پی حیدرآباد کا دو روزہ مفت سرجیکل کیمپ کا دورہ
  • ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر سانگھڑ کے تحت ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
  • علامہ اقبال۔۔۔۔۔۔ ایک روشن ستارہ
  • ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس 2025: عثمان چاند اور امام ہارون نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا
  • ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس 2025: پاکستان کے عثمان چاند اور امام ہارون نے ملک کا سر فخر سے بلند کردیا
  • اجتماع عام میں نوجوانوں میں اُمید کی شمع روشن کرنے کا پلان دیں گے، حمیرا طارق
  • 11.11 سیل میں شاندار آفر، گولڈ پلیٹڈ آئی فون کتنے کا ملے گا؟
  • سنگا کپ: لیاری فٹبال اکیڈمی نے سلور میڈل جیت لیا
  • پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا کی شاندار کامیابی، اسلامک گیمز میں پہلا میڈل یقینی بنالیا