چین ریاضی کا مستقبل ہے،فیلڈز میڈل یافتہ آندرے اوکونکوف
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
چین ریاضی کا مستقبل ہے،فیلڈز میڈل یافتہ آندرے اوکونکوف WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز
بیجنگ : آندرے اوکونکوف 1969 میں ماسکو میں پیدا ہوئے تھے۔ 2006 میں ، 37 سالہ اوکونکوف نے فیلڈز میڈل جیتا ، جسے “ریاضی کے شعبے میں نوبل انعام” کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ حالیہ برسوں میں اوکنکوف چینی تعلیمی برادری کے ساتھ قریبی تبادلوں میں رہے اور انہوں نے مسلسل تین سال تک بنیادی سائنس پر بین الاقوامی کانفرنس میں ایک اہم مہمان کے طور پر شرکت کی ہے۔
چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ایک غیر ملکی ماہر تعلیم کی حیثیت سے ،اوکونکوف نے چائنا میڈیا گرو پ کو دیئے گئے ایک حالیہ خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین بلاشبہ ریاضی کا مستقبل ہے۔ اوکونکوف نے کہا کہ چین میں ریاضی کی ایک طویل روایت ہے اور دوسری جانب چین میں نوجوانوں کی حیرت انگیز تعداد موجود ہے جو ریاضی پر تحقیق انتہائی جوش و جذبے سے کر رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ اب تک ریاضی واحد زبان ہے جو بعض مظرنامے اور مسائل کو درستگی کے ساتھ بیان کر سکتی ہے۔
اس کی خوبصورتی سخت منطق سے آتی ہے ، جو اس پورے شعبےکے لئے ایک ٹھوس فریم ورک فراہم کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریاضی ایک زندہ شعبہ بھی ہے جو انفرادیت کے اظہار کی اجازت دیتا ہے۔ لوگ مختلف شعبوں کے اوزار کا استعمال کرتے ہوئے مختلف نقطہ نظر سے اسے تلاش کرسکتے ہیں۔ اوکونکوف نے کہا کہ چین کے زیر اہتمام بین الاقوامی بنیادی سائنس کانفرنس کی کئی اہم اقدار ہیں۔ یہ کانفرنس چین کو بین الاقوامی برادری کے قریب لائی ہے۔جب لوگ اپنی آنکھوں سے چین کی ترقی، تعلیم، سائنسی اور تکنیکی طاقت اور ٹیلنٹ ٹریننگ کو دیکھیں گے،تو وہ محسوس کریں گے کہ وہ چین کے بارے میں انتہائی پرانا یا متعصب تصور رکھتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ چینی حکومت سیکھنے والے معاشرے کی تعمیر کی وکالت کرتی ہے، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی حمایت کرتی ہے اور ریاضی جیسے بنیادی علوم کی ترقی کی حمایت کرتی ہے، جسے وہ خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔خصوصی انٹرویو کے دوران اوکونکوف کی چین کی روایتی ثقافت سے محبت متاثر کن ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ چین کی طویل تاریخ اور گہرے ثقافتی ورثے ہیں۔ آج ریاضی کے میدان میں چین نے زبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں، جو ان کی نظر میں ایک حیرت انگیز ربط تشکیل دیتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان سے بدترین شکست پر بوکھلاہٹ، بھارتی ایئرچیف کا 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا مضحکہ خیز بیان پاکستان سے بدترین شکست پر بوکھلاہٹ، بھارتی ایئرچیف کا 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا مضحکہ خیز بیان نیب نے 6 ماہ کے دوران 547 ارب روپے سے زائد لوٹی گئی رقوم ریکور کیں نئی انڈسٹریل پالیسی میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کیلئے سپر ٹیکس ریٹ میں کمی کا فیصلہ گندم کی کاشت سے قبل کسانوں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے پر اتفاق جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ کیس: عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستیں خارج نیب کا عوامی مفاد کے تحفظ اور لوٹی گئی قومی دولت کی بازیابی کے لیے عزم کا اعادہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
صرف ماضی یاد کرنے نہیں بلکہ بہتر مستقبل کا اعادہ کرتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے افواجِ پاکستان کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں، یومِ آزادی فخر، شکرگزاری اور اتحاد کا پیغام لاتا ہے، خصوصی بچوں کے ساتھ جشن آزادی منانا اعزاز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صرف ماضی یاد کرنے نہیں بلکہ بہتر مستقبل کا اعادہ کرتے ہیں۔ کراچی میں منعقدہ یوم آزادی کی تقریب میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے افواجِ پاکستان کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی فخر، شکرگزاری اور اتحاد کا پیغام لاتا ہے، خصوصی بچوں کے ساتھ جشن آزادی منانا اعزاز ہے۔ وزیر ثقافت و سیاحت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج خصوصی بچے یہاں پر چیف گیسٹ ہیں، وزیراعلی کی قیادت میں تمام محکمے پروگرامز منعقد کر رہے ہیں، آج رات حیدرآباد میں بڑا میوزیکل ایونٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں پاک افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ یومِ آزادی کی تقریب میں خصوصی بچوں نے قومی نغموں پر ٹیبلو پیش کیا۔