پاکستان نے بین الاقوامی سائنس اولمپیاڈ میں پہلی مرتبہ گولڈ میڈل جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
PHILIPPINES:
پاکستان نے بین الاقوامی سائنس اولمپیاڈ میں اپنی تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل جیت کر ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔
اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق صدیق پبلک اسکول کے عبدالرّافع پراچہ نے 35ویں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ (آئی بی او) میں گولڈ میڈل حاصل کیا جو فلپائن میں 20 سے 27 جولائی 2025 تک منعقد ہوا۔
پاکستانی ٹیم نے اس اولمپیاڈ میں سٹم کیریئرز پروگرام کے تحت شرکت کی جو ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (پائیز)کا مشترکہ منصوبہ ہے۔
ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اسما عمران اور ڈاکٹر اسما رحمان نے کی، جن کا تعلق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ (این آئی بی جی ای) سے ہے جو پائیز کا ذیلی ادارہ ہے۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے آیان اسلم نے آنرایبل مینشن حاصل کی، سعدیہ ذوالفقار (صدیق پبلک اسکول راولپنڈی) اور عروج فاطمہ (فیوژن کالج، شکرگڑھ نارووال) نے بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔
رپورٹ کے مطابق پائیز ہر سال نیشنل سائنس ٹیلنٹ کانٹیسٹ (این ایس ٹی سی) کا انعقاد چار مضامین فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی اور ریاضی میں کرتا ہے، یہ مقابلہ نیشنل فزکس ٹیلنٹ کانٹیسٹ (این پی ٹی سی) کا توسیعی ورژن ہے جس کا آغاز 1995 میں ہوا اور 2003 سے یہ باقاعدگی سے منعقد ہو رہا ہے۔
پاکستان نے انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ میں 2001 سے، میتھمیٹکس اولمپیاڈ میں 2005 اور بیالوجی اور کیمسٹری اولمپیاڈز میں 2006 سے شرکت کا آغاز کیا۔
اس پروگرام کے تحت اب تک 380 سے زائد طلبہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور 140 میڈلز جیت چکے ہیں جبکہ ملک بھر کے ایچ ای سی اداروں میں منعقدہ 240 سے زیادہ تربیتی کیمپس میں 4,500 سے زائد طلبہ کو تربیت دی جا چکی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :