کراچی: سپرہائی وے پر بس اور ٹرک میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں سپرہائی وے پر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 10 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق کراچی سے اندرون سندھ جانے والی مسافر بس سپر ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے دادا بائی چڑھائی پرپیش آیا۔
ریسکیو کا کہنا ہے کہ مسافرکوچ کراچی سےلاڑکانہ جا رہی تھی، ریسکیواہلکاروں نےلاشوں اور زخمیوں کو نوری آباد ہسپتال منتقل کردیا، ہسپتال حکام کےمطابق 4 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاک فضائیہ کا گلگت بلتستان میں ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل
گلگت:گلگت بلتستان میں شدید موسمی حالات کے باعث سیاحوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد مشکل حالات سے دوچار ہیں، پاک فضائیہ سخت حالات کے دوران گلگت بلتستان میں ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔
پاک فضائیہ کے C-130 طیارے نے 25 جولائی کو گلگت بلتستان میں پھنسے سیاحوں اور مقامی افراد کو خصوصی پرواز سے ریسکیو کیا۔ طیارہ صبح 7 بج کر 55 منٹ پر نور خان ایئر بیس سے قادری پہنچا اور 125 مسافروں کو منتقل کیا گیا۔
ریسکیو کیے گئے افراد میں 82 شہری، 25 پاک فوج کے اہلکار اور 18 پاک فضائیہ کے اہلکار شامل ہیں۔
پاک فضائیہ کا طیارہ قادری بیس سے صبح 8 بج کر 52 منٹ پر روانہ ہوا اور کامیاب آپریشن کے بعد نور خان بیس پہنچا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران 125 افراد کو قادری سے نور خان بیس بحفاظت منتقل کیا گیا۔
افواج پاکستان اور مقامی انتظامیہ ہر مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت اور فلاح کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔