پاکستان کا عالمی انڈر 19 والی بال چیمپیئن شپ میں فاتحانہ آغاز
اشاعت کی تاریخ: 24th, July 2025 GMT
کراچی:
پاکستان نے عالمی انڈر 19 والی بال چیمپیئن شپ میں فاتحانہ آغاز کر دیا، قومی جونیئر ٹیم نے افتتاحی روز اپنے پہلے لیگ میچ میں بیلجیم کو یکطرفہ دلچسپ مقابلے میں 0-3 سے شکست دے دی، چیمپیئن شپ 3 اگست تک ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں کھیلی جائے گی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پول اے میں شامل پاکستان نے بیلجیم کے خلاف اپنے پہلے لیگ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان نے پہلا سیٹ 19-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں 17-25 سے کامیابی حاصل کی اور تیسرا سیٹ 22-25 سے جیت کر میچ اپنے نام کر لیا۔ 24 ٹیموں کی چیمپیئن شپ میں امریکا دفاعی چیمپیئن ہے۔
دوسرے میچ میں پاکستان کا میزبان ازبکستان سے جمعہ کو مقابلہ ہوگا۔ پاکستان 26 جولائی کو ترکی، 28 جولائی کو پورٹوریکو اور 29 جولائی کو ارجنٹائن سے ٹکرائے گا جبکہ 30 جولائی سے ٹاپ 16 ٹیموں کے درمیان ناک آؤٹ راؤنڈ شروع ہوگا، فائنل 3 اگست کو کھیلا جائے گا۔
چیمپیئن شپ کے لیے 19رکنی قومی جونیئر اسکواڈ میں 12 کھلاڑی اور 7 آفیشلز شامل ہیں۔ قومی جونیئر ٹیم محمد یحییٰ، طیب خان، جبران، محمد حسن، محمد ساجد، مجاہد علی شاہ، اجمل جنید، محمد عرفان، جاوید احمد، طلال احمد، ابوبکر صدیق اور خضر حیات پر مشتمل ہے۔
سعید احمد خان ہیڈ کوچ، احسان اقبال اور محمد سلیمان امین اسسٹنٹ کوچ، محمد سلیمان فزیوتھراپسٹ، مظہر فرید ٹیم مینیجر اور محمد شہباز افیشل کی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب قومی جونیئر اسکواڈ کے سربراہ اور چیف ٹیم مشن ہیں۔
عالمی جونیئر چیمپیئن میں شریک 24 ٹیموں میں الجیریا، مصر، ایران، پولینڈ، ارجنٹائن، بیلجیم، کینیڈا، بلغاریہ، چین کولمبیا، کیوبا، فرانس، فن لینڈ، اٹلی، کوریا، جاپان، پاکستان، پولینڈ، اسپین، پورٹریکو، ترکی، تنزانیہ، امریکا اور میزبان ازبکستان شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپیئن شپ
پڑھیں:
صدر زرداری کل سے شروع ہونے والی دوحہ کانفرنس میں شرکت کرینگے
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری قطر میں دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے زیر اہتمام 4 سے 6 نومبر کو دوحہ میں منعقد ہوگی۔ صدر مملکت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سماجی تحفظ میں کردار، دوحہ الائنڈ سوشل پروٹیکشن اینڈ جابز کمپیکٹ کے آغاز پر بات کریں گے۔ وہ عالمی اور علاقائی رہنماؤں سمیت اہم بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات میں کریں گے۔