پہلی ایشین ماسٹر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ قطر کے شہر دوحا میں جاری چیمپئین شپ میں پاکستان نے  مزید دو میڈلز جیت لیے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق رشید خان نے 80 کلو گرام کٹیگری میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔

رشید خان نے مجموعی طورپر 150 کلوکرام وزن اٹھایا۔ انہوں نے اسنیچ میں 80 جبکہ کلین اینڈ جرک میں 90 کلوگرام کا وزن اٹھایا۔

پاکستان ہی کے عبد المالک نے 93 کلو گرام کی کٹیگری میں سلور میڈل جیتا۔ انہوں نے اسنیچ 93 میں کلوگرام اور کلین اینڈ جرک کٹیگری میں 100 کلوگرام کا وزن اٹھا یا۔ عبد المالک نے مجموعی طورپر 193 کلو گرام وزن اٹھایا۔

چیمپئن شپ میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد 3 ہوگئی۔

قبل ازیں عثمان امجد راٹھور نے 96 کلوگرام کی کٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

چیمپئن شپ کے لیےدس رکنی قومی دستے میں تین آفیشلز سمیت تین خواتین اور چار مرد ویٹ لفٹر شامل ہیں۔

31 مئی تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت 25 ممالک شرکت کررہے ہیں۔

قومی ٹیم میں نیلم ریاض، نادیہ مقصود، سیبل سہیل ، رشید خان، عبدالمالک، کاشف ریحان محمد اقبال شامل ہیں۔سید منور حسین زیدی، عمر جاوید اور ارشد خان آفیشلز ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شپ میں پاکستان چیمپئن شپ

پڑھیں:

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے

پاکستانی ایتھلیٹس ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹوکیو میں منعقدہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے تیسری تھرو میں 28۔ 85 میٹر کی تھرو کی۔

متعلقہ مضامین

  • کامن ویلیتھ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: کیشورن والکاٹ نے پہلی بار گولڈ میڈل جیت لیا
  • ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان اپنا دوسرا میچ جمعہ کو کھیلے گا
  • وفاقی محتسب کی کا رکر دگی کی بین الا قوا می سطح پر پذ یر ائی ہو رہی ہے،وفاقی محتسب کی میڈ یا سے گفتگو
  • رینالہ خورد میں ہونے والا ٹرین حادثہ، تحقیقات میں اہم انکشافات
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے فائنل رانڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا
  • ایشیا کپ: پاک یو اے ای میچ ہوگا یا نہیں، ایشین کرکٹ کونسل بھی تذبذب کا شکار
  • ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھوٹان 0-4 سے شکست دیدی
  • بھارت نفرت کا عالمی چیمپئن