جان سینا کاڈبلیو ڈبلیو ای چھوڑنے کا اعلان ، کیوں چھوڑ رہے ہیں؟ وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے عظیم ریسلر جان سینا نے 2025 کے آخر میں ریسلنگ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والے ”منی ان دی بینک“ ایونٹ کے دوران کیا۔
جان سینا نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جسم اب پہلے جیسا مضبوط نہیں رہا اور وہ اب اتنا وزن نہیں اٹھا پاتے جتنا پہلے اٹھا سکتے تھے۔سینا نے مزید کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کا راستہ ہمیشہ ایک ہی طرح کا ہوتا ہے، لیکن اب ان کی چیمپئن بننے کی صلاحیت اور اس ٹائٹل کو برقرار رکھنے کی اہلیت کم ہو گئی ہے۔
انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان ریسل مینیا 41 میں کیا، جہاں انہوں نے کوڈی روڈز کو شکست دے کر ریکارڈ 17 ویں بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ پہلی بار تھا کہ کسی ریسلر نے 17 بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بننے کا ریکارڈ قائم کیا۔جان سینا 2001 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بنے اور انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 17 بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
سینا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد ڈبلیو ڈبلیوای کے ساتھ بطور مینٹر یا کوچ کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ نئی نسل کے ریسلرز کو اپنی رہنمائی فراہم کریں اور اپنے تجربے کو ضائع نہ ہونے دیں۔ان کی ریٹائرمنٹ ڈبلیو ڈبلیوای کے لیے ایک اہم موڑ ہے، کیونکہ سینا نے ریسلنگ کی دنیا میں ایک بے مثال مقام حاصل کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بننے انہوں نے
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔