جان سینا ریسلنگ کیوں چھوڑ رہے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے معروف ریسلر جان سینا نے 2025 کے آخر میں رِنگ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان سمیت عالمی شہرت یافتہ ریسلر و اداکار جان سینا نے یہ اعلان کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منی ان دی بینک ایونٹ کے موقع پر کیا تھا۔
تاہم اب ریسلر نے ڈبلیو ڈبلیو ای چھوڑنے کے اپنے فیصلے پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ میرا جسم پہلے کی طرح مضبوط نہیں رہا، یہاں تک کہ پہلے کی طرح وزن بھی نہیں اٹھا سکتا۔
مزید پڑھیں: مشہور ریسلر رے مسٹیریو سے متعلق بری خبر!
جان سینا کا کہنا تھا کہ آپ جانتے ہیں کہ ڈبلوی ڈبلیو ای کا راستہ ہمیشہ ایک جیسا رہتا ہے لیکن میری چیمپئین بننے اور اسکو برقرار رکھنے کی اہلیت میں کمی آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈبلوی ڈبلیو ای کو حقیقی الوداع کہنے کا آئیڈیا پیش کردیا ہے، جس کو انہوں نے قبول کرلیا ہے اور اس سے ان کے بزنس کو بھی فائدہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: ڈبلیو ڈبلیو ای کس ریسلر کی کمائی کتنی ہے جانیے
رواں سال کے دوران انہوں نے ریسل مینیا 41 کے دوسری رات کے مین ایونٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے کوڈی روڈز کو شکست دی اور ریکارڈ 17 ویں بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بن گئے۔
یہ پہلی بار ہے جب ڈبلیو ڈبلیو ای میں کوئی ریسلر 17 ویں بار چیمپئین بنا۔
جان سینا کو دنیا کے بہترین ریسلرز میں شمار کیا جاتا ہے، انہوں نے 2001 میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈبلیو ڈبلیو ای انہوں نے
پڑھیں:
بابر اعظم کا ٹی20 کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ، روہت کے بعد کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے سابق کپتان روہت شرما کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کے بعد ویرات کوہلی کا ٹی20 کرکٹ میں ایک اننگز میں 50 سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز بھی جیت لی اور وہی تجربہ کار بیٹر بابراعظم نے ٹی20 ٹیم میں واپسی کے بعد سیریز میں دوسرا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
جنوبی افریقہ نے پاکستان کو میچ اور سیریز جیتنے کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا تو صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب ایک مرتبہ پھر بڑی اوپننگ شراکت کرنے میں ناکام رہے تاہم بابراعظم نے اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت پوزیشن پر لاکھڑا کیا۔
بابراعظم نے میچ میں 9 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی جو ان کے کیریئر کی 40 اننگز تھی، جس میں انہوں نے 50 سے زائد رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔
قبل ازیں بھارت کے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ لینے والے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے 125 میچوں میں 39 مرتبہ 50 سے زائد رنز بنانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔
روہت شرما یہ کارنامہ اپنے ٹی20 کیریئر میں 37 مرتبہ انجام دے چکے ہیں اور 159 میچوں میں انہوں نے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔
پاکستان کے محمد رضوان نے صرف 106 میچوں میں 31 مرتبہ 50 سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے، پانچویں نمبر پر آسٹریلیا کے سابق بیٹر ڈیوڈ وارنر ہیں جنہوں نے 29 مرتبہ 50 رنز سے بڑی اننگز کھیلی۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ٹی20 سیریز میں 1-2 سے شکست دے، بابراعظم کو ذمہ دارانہ بیٹنگ پر میچ اور فہیم اشرف کو بولنگ میں اچھی کارکردگی پر ٹی20 سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔