پاکستان امن چاہتا ہے، عالمی برادری بھارت کا محاسبہ کرے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف—تصویر بشکریہ وزیرِ اعظم شہباز شریف فیس بک اکاؤنٹ
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے، عالمی برادری کو بھارت کا محاسبہ کرنا چاہیے۔
یہ بات وزیرِاعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں تاجک صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات کے دوران کہی ہے۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے پاک بھارت کشیدگی اور جنوبی ایشیاء کی تازہ ترین صورتِ حال سے تاجک صدر کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر دو طرفہ تعاون، علاقائی اور عالمی صورتِ حال اور باہمی مفاد کے معاملات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے تاجک صدر امام علی رحمانوف سے گفتگو میں کہا کہ جولائی 2024ء کے دورۂ تاجکستان میں طرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھی گئی، وسطی ایشیائی ملکوں کے ساتھ روابط کے فروغ کےلیے پُرعزم ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سی پیک کو وسطی ایشیاء تک توسیع دینا چاہتے ہیں، پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت جنگی اقدام تھا، عالمی برادری غیر ذمے دارانہ رویے پر بھارت سے جواب دہی کرے، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے جہاں ایئر پورٹ پر تاجک وزیرِ اعظم کوخر رسول زودہ، تاجک نائب وزیرِ خارجہ نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اپنی خود مختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تاجک صدر کی واٹر ڈپلومیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گلیشیئرز سے متعلق عالمی کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
اس موقع پر تاجک صدر امام علی رحمانوف نے کہا کہ پاکستان ہمارا بااعتماد دوست ہے، خطے میں امن و استحکام کے حامی ہیں، امن و استحکام کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا قائدانہ کردار قابلِ تعریف ہے۔
تاجک صدر نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زراعت، صنعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ اہمیت کا حامل ہے۔
اس سے قبل آج وزیرِاعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچے۔
دوشنبے ایئر پورٹ پر تاجک وزیرِ اعظم اور تاجک نائب وزیرِ خارجہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پُرتپاک استقبال کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے اعظم شہباز شریف نے تاجک صدر پر تاجک کہا کہ
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سعودی طیاروں نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی
—ویڈیو گریب، میاں شہباز شریف فیس بک آفیشل اکاؤنٹوزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا طیارہ جب سعودی عرب کی حدود میں داخل ہوا تو سعودی لڑاکا طیاروں نے وزیرِ اعظم کے طیارے کا استقبال کیا۔
اس موقع پر سعودی فضائیہ کے ایف-15 لڑاکا طیاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے طیارے کو حصار میں لیا۔
وزیرِ اعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر ریاض پہنچے ہیں۔
ایئر پورٹ پر ریاض کے نائب گورنر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
اس موقع پر پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستانی سفیر احمد فاروق بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ریاض آمد پر شہر بھر میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے اور وزیرِ اعظم کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
وزیرِ اعظم کو سعودی افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
سعودی عرب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف قصرِ یمامہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔