دوشنبے ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے، عالمی برادری کو بھارت کا محاسبہ کرنا چاہیے۔

یہ بات وزیرِاعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں تاجک صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات کے دوران کہی ہے۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے پاک، بھارت کشیدگی اور جنوبی ایشیاء کی تازہ ترین صورتِ حال سے تاجک صدر کو آگاہ کیا۔اس موقع پر دو طرفہ تعاون، علاقائی اور عالمی صورتِ حال اور باہمی مفاد کے معاملات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ہم آہنگی، استحکام، امن اور ترقی یقینی بنانے کیلیے قومی بیانیے کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں: فیلڈ مارشل

’’جنگ ‘‘ کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے تاجک صدر امام علی رحمانوف سے گفتگو میں کہا کہ جولائی 2024ء کے دورۂ تاجکستان میں طرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھی گئی، وسطی ایشیائی ملکوں کے ساتھ روابط کے فروغ کےلیے پرعزم ہیں۔سی پیک کو وسطی ایشیاء تک توسیع دینا چاہتے ہیں، پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت جنگی اقدام تھا، عالمی برادری غیر ذمے دارانہ رویئے پر بھارت سے جواب دہی کرے، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے۔ اپنی خود مختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

" معاہدے ہو جاتے ہیں، سسٹم نہیں آتے" بھارتی ایئر چیف نے شکست کا اعتراف کرلیا؟

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تاجک صدر کی واٹر ڈپلومیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گلیشیئرز سے متعلق عالمی کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر تاجک صدر امام علی رحمانوف نے کہا کہ پاکستان ہمارا بااعتماد دوست ہے، خطے میں امن و استحکام کے حامی ہیں، امن و استحکام کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا قائدانہ کردار قابلِ تعریف ہے۔تاجک صدر نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زراعت، صنعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ اہمیت کا حامل ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی لورا لائی اور کیچ میں کارروائیاں، 5 دہشتگرد ہلاک

اس سے قبل آج وزیرِاعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچے۔دوشنبے ایئر پورٹ پر تاجک وزیرِ اعظم اور تاجک نائب وزیرِ خارجہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پُرتپاک استقبال کیا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: تاجک صدر امام علی رحمانوف اعظم شہباز شریف نے کہا کہ

پڑھیں:

27 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر مشاورت جاری ہے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے ممکنہ 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کہا ہے کہ ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر مشاورت جاری ہے، ہم آئینی بینچ سے آئینی کورٹ کی طرف بڑھ رہے ہیں تاکہ نظام انصاف بہتر ہو۔

سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف10 ارب روپے ہرجانے کے دعوی کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف ہتک عزت کیس میں حقیقی پیشرفت ہو چکی ہے اور تمام ثبوت عدالت میں پیش کر دیئے گئے ہیں،امید ہے انصاف ملے گا۔

وفاقی وزیر  نے کہا کہ وہ آج عدالت میں بطور گواہ پیش ہوئے،وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کا کیس جولائی 2017 میں دائر کیا تھا،مگر بانی پی ٹی آئی کے وکلا اب تک120 مرتبہ التوا مانگ چکے ہیں۔ آج بھی ان کے وکیل موجود نہیں تھے،ان کے پاس نہ کہنے کو کچھ ہے نہ ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی سیاسی خدمات پوری قوم کے سامنے ہیں، وہ 1988 سے قومی و صوبائی اسمبلی کے رکن رہے،تین مرتبہ وزیراعلی پنجاب اور دو بار وزیراعظم رہے۔محمد شہباز شریف نے ہمیشہ عوامی خدمت کی ہے،ترقی پر یقین رکھتے ہیں اور پوری زندگی قوم کی خدمت میں گزاری۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بیرون ملک بھی جھوٹے بیانیے کو شکست ہوئی، ایک غیر ملکی عدالت نے بھی عمران نیازی کو جھوٹا قرار دیا اور جرمانہ عائد کیا۔یہ شخص اداروں کے خلاف بھی پروپیگنڈا کرتا رہا اور دہشت گرد احسان اللہ احسان کو انٹرویو دیا،کسی مہذب ملک میں ایسا عمل قابل قبول نہیں۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ بلدیاتی نظام پر مکمل یقین ہے اور انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔ماضی میں وائس چیئرمینز نے اسی شہر میں احتجاج کیا تھا،ہم نے ترمیم کر کے انہیں حقوق دلوائے۔

ممکنہ 27 ویں آئینی ترمیم کے ذکر پر انہوں نے بتایا کہ ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر مشاورت جاری ہے، ہم آئینی بینچ سے آئینی کورٹ کی طرف بڑھ رہے ہیں تاکہ نظام انصاف بہتر ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج عدالت آنے کے لیے میں نے وہی راستہ استعمال کیا جو عام سائلین کے لیے ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت قانون کی حکمرانی، معاشی بحالی اور سیاسی استحکام کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ ہم نے عدالت میں سچ رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت مستحکم ہوئی ہے، پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے حالیہ بیان اور سوشل میڈیا پر گردش کرتی وڈیوز پر ردعمل میں کہا کہ حقائق مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،وزیراعلی خیبرپختونخوا نے خود کور کمانڈر ہائوس جانے کی وڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی جبکہ زمان پارک کی علیحدہ وڈیو بھی ریکارڈ پر موجود ہے۔

دونوں وڈیوز کو جان بوجھ کر خلط ملط کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے اور کسی بھی ملزم کا ٹرائل اس بنیاد پر نہیں رک سکتا کہ وہ کسی منصب پر فائز ہے۔وزیراعلی ہو یا عام شہری، قانونی کارروائی ہر حال میں ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہباز شریف پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات عائد کئے، آج وہی شخص کرپشن کے مقدمات میں اڈیالہ جیل میں قید ہے اور دہشت گردوں کی حمایت کرنے پر قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 27 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر مشاورت جاری ہے، عطا تارڑ
  • درانی کی سہیل آفریدی کی تعریف،شہباز شریف پر تنقید
  • وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں (ن) لیگی وفد کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات، آئینی ترمیم پر حمایت کی درخواست
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پی کے ایل آئی کے جگر کی پیوندکاری کے 1000 کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر
  • پی کے ایل آئی میں جگر کی پیوندکاری کے ایک ہزار آپریشن مکمل، وزیرِ اعظم کا اظہار تشکر
  • ’پی کے ایل آئی‘ کی بڑی کامیابی، عالمی ٹرانسپلانٹ مراکز کی صف میں شامل
  • انڈیپنڈنٹ گروپ کی اسلام آباد و پنجاب بار انتخابات میں برتری، وزیرِ اعظم کی مبارکباد
  • وزیرِاعظم کا وکلاء کو خراجِ تحسین، انڈیپینڈنٹ گروپ کی کامیابی پر مبارکباد
  • وزیر اعظم کی اسلام آباد بار، پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ گروپ کی برتری پر مبارک باد
  • ٹیکس اصلاحات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، کرپشن کے خاتمے میں مصروف: شہباز شریف، نوازشریف سے ملاقات