وزیرِ اعظم شہباز شریف تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دوشنبے ایئر پورٹ پر تاجک وزیرِ اعظم کوخر رسول زودہ استقبال کر رہے ہیں—تصاویر بشکریہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آفیشل فیس بک اکاؤنٹ
وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے جہاں ایئر پورٹ پر تاجک وزیرِ اعظم کوخر رسول زودہ، تاجک نائب وزیرِ خارجہ نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔
وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔
دو روزہ دورۂ تاجکستان میں وزیرِ اعظم شہباز رشریف تاجک صدر امام علی رحمٰن سے دو طرفہ ملاقات کریں گے جس کے دوران وہ مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران تاجکستان کی حمایت پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کریں گے۔
دوشنبے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف پر تاجک کریں گے
پڑھیں:
چینی وزیر اعظم 2025 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس میں شرکت کریں گے، وزارت خارجہ
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ 26 جولائی کو شنگھائی میں منعقد ہونے والی 2025 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس اور مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی پر اعلی سطحی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ مصنوعی ذہانت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ریمارکس کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ چین نے ہمیشہ اس بات کی وکالت کی ہے کہ تمام فریقوں کو مشترکہ طور پر مصنوعی ذہانت کے کھلے پن، جامعیت اور بھلائی کو فروغ دینا چاہیے اور مسابقت کے ساتھ محاذ آرائی کو اجاگر نہیں کرنا چاہیے بلکہ ذہانت کے فوائد بانٹنے اور مشترکہ ترقی کے حصول کی کوشش کرنی چاہیے۔
***