ایشیا کپ کوالیفائر: برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ویمن بیس بال ٹیم واپس وطن پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
ویمن ایشیا کپ کوالیفائر 2025میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ویمن بیس بال ٹیم جمعرات کو واپس وطن پہنچ گئی۔
سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخرعلی شاہ، سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر محمد محسن خان، سیکریٹری پرویز احمد شیخ، نائب صدر عائشہ ارم ودیگر نے کراچی ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں تاریخ ساز کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کیا ہے۔
24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویمن بیس بال
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔