سید سسٹرز نامی قومی ویمن گالفرز کی امریکا میں غیرمعمولی کارکردگی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
سید سسٹرز کے نام سے معروف امریکا میں زیر تعلیم قومی ویمن گالفرز نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پاکستان کا نام روشن کردیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے قومی ویمن گالف کھلاڑی دانیہ سید اور ان کی چھوٹی بہن ابیہا سید نے بلن کالج کی نمائندگی کرتے ہوئے سینٹرل ڈسٹرکٹ گالف چیمپئن شپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
دانیہ نے دوسری اور ابیہا نے ساتویں پوزیشن حاصل کرکے اپنی ٹیم کو ڈویژن ون ویمن گالف چیمپئن شپ میں رسائی دلوادی۔
چیمپئن شپ 12 مئی سے کنساس میں شروع ہورہی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ قومی ویمن چیمپئن رہنے والی سید سسٹرز مکمل اسکالرشپس پر امریکا میں زیر تعلیم ہیں اور گالف میں شاندار کامیابیوں کے ذریعے پاکستان کا سر فخرسے بلند کر رہی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قومی ویمن
پڑھیں:
عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کی کوارٹر فائنل میں رسائی
پاکستان نے پولینڈ کوشکست دے کر عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی پالی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مصر کے شہر نیو قاہرہ میں جاری عالمی جونیئر اسکواش ٹیم چیمپئن شپ کے راؤنڈ آف 16 میں سیڈ 6 پاکستان نے پولینڈ کو 0-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا۔
عبداللہ نواز نے اپنے حریف جون سامبورسکی کو ایک گیم کی قربانی دے کر 1-3 سے مات دی جبکہ دوسرے میچ میں انس علی شاہ بخاری نے سخت جدوجہد کے بعد مدمقابل کھلاڑ مچنائیوکز کو 2-3 سے ٹھکانے لگا دیا۔
قبل ازیں گروپ ایف کے لیگ میچز میں پاکستان نے برازیل اور کویت کو ہرایا تھا۔
تاہم تیسرے میچ میں فرانس سے 2-1 سے شکست کے باجود پاکستان گروپ چیمپئن کی حیثیت سے راونڈ آف 16 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا تھا۔