ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ، پاکستان نے 8 گولڈ، ایک سلور اور 2 برانز میڈلز جیت لیے
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 8 گولڈ میڈلز، ایک سلور اور برانز میڈلز جیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پہلی پنجاب ویمن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد
قطر میں ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کے آخری روز ایج گروپ 30، ویٹ کیٹیگری 89 کے جی میں پاکستان کے فرقان انور گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے، فرقان انور نے 315 کلوگرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ انہوں نے اسنیچ میں 143 اور کلین اینڈ جرک میں 172 کلوگرام وزن اٹھایا، عمر رسول لون نے ایج گروپ 35، ویٹ کیٹیگری 89 میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔
گوجرانوالہ کے مقصود امجد راٹھور صاحب کو ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ (دوحہ، قطر) میں گولڈ میڈلز جتنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ????????????????????????✨✨✨”**
پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن(حافظ عمران بٹ) زندہ باد، افواج پاکستان پائیندہ باد۔ اللھم آمین یا رب العالمین۔ pic.
— Islam Natiq (@IslamNatiq3) May 28, 2025
ایج گروپ 35 کی ویٹ کیٹیگری 109 میں پاکستان کے عثمان راٹھور نے برانز میڈل جیتا، عثمان امجد راٹھور نے 282 کلو وزن اٹھاکر برانز میڈل اپنے نام کیا ۔ ایونٹ کے پہلے روز عثمان کے والد مقصود امجد راٹھور نے بھی پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی جیت: اولمپیئن ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
یونٹ میں انفرادی طور پر فرقان انور، عمر رسول لون، رشید خان، کاشف ریحان، محمد اقبال، نادیہ مقصود، سیبل سہیل اور مقصود امجد راٹھور نے گولڈ میڈل حاصل کیے، نیلم ریاض نے سلور، عثمان امجد راٹھور اور عبد المالک نے برانز میڈل حاصل کیے۔
فرسٹ ایشئین ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ 2025
پاکستان کی سیبل سہیل نے گولڈ میڈل جیت لیا
سیبل سہیل نے 59کلو کیٹگری میں گولڈ میڈل جیتا pic.twitter.com/LHPsCYQkou
— BaqiR.kaXmi (@s_m_b_k_1) May 30, 2025
نے مجموعی طور پر پاکستان نے 8 گولڈ میڈلز، ایک سلور اور 2 برانز میڈلز جیتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ برونز میڈلز پاکستان سبیل سہیل سلور عمر رسول لون فرقان انور کاشف ریحان کانسی گولڈ میڈلز مقصود امجد راٹھور نادیہ مقصودذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برونز میڈلز پاکستان سبیل سہیل سلور عمر رسول لون کاشف ریحان کانسی گولڈ میڈلز مقصود امجد راٹھور نادیہ مقصود مقصود امجد راٹھور میں پاکستان گولڈ میڈلز پاکستان کے برانز میڈل راٹھور نے گولڈ میڈل
پڑھیں:
یومِ اقبال پر عام تعطیل؟ اہم خبر آگئی
ویب ڈیسک: ہر سال یوم اقبال کے موقع پر 9 نومبر کو عام تعطیل دی جاتی ہے تاہم اس بار عوام تعطیل سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔
پاکستان میں ہر سال 9 نومبر کو علامہ محمد اقبال کی یاد میں یومِ اقبال منایا جاتا ہے۔ وفاقی کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سالانہ عام تعطیلات کے نوٹیفکیشن میں یومِ اقبال کو تعطیل کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، مگر چونکہ اس سال یہ دن اتوار کو پڑ رہا ہے، اس لیے کوئی اضافی چھٹی نہیں دی جائے گی۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
یاد رہے کہ علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ وہ برصغیر کے ممتاز فلسفی، شاعر اور مفکر تھے جنہوں نے تحریکِ پاکستان میں فکری رہنمائی فراہم کی۔
ہر سال اس دن ملک بھر میں یادگاری تقریبات، مشاعرے اور تعلیمی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں جن میں اقبال کے نظریات، فلسفہ خودی اور قومی بیداری کے پیغام کو اجاگر کیا جاتا ہے۔