جنوبی کوریا میں ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ اپنے شہر میاں چنوں پہنچ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ستمبر میں ورلڈ اتھلیٹک چیمپیئن شپ بھی آرہی ہے اور جس طرح لوگ دعائیں کررہے ہیں انشااللہ ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا اسی طرح ورلڈ اتھلیٹک میں بھی کوشش کروں گا۔

یہ بھی پڑھیے: قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، لاہور ایئرپورٹ پر استقبال

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ایشین چیمپیئن شپ پیرس اولمپک کے بعد میرا پہلا مقابلہ تھا، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مجھے کامیابی دی، انسان جب میدان میں اترتا ہے جو سارے مدمقابل ہوتے ہیں میں نے سب کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے کوچ عثمان اقبال بٹ نے بہت محنت کی۔ ارشد ندیم نے پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پنجاب اسپورٹس بورڈ کے ساتھ ساتھ واپڈا لیسکو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے مجھے ملازمت دی ہوئی ہے۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پیرس اولپمکس کے بعد ہمارے بہت سارے نوجوان جیولن تھرو کے کھیل میں آرہے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں اس دفعہ ہم پہلے بار پاکستان کی طرف سے 2 کھلاڑی مقابلے پر گئے تھے، حکومت ہمیں سپورٹ کررہی ہے انشااللہ آگے بھی سپورٹ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: بڑی جیت: اولمپیئن ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جیولن اکیڈمی پر کام ہورہا ہے اور امید ظاہر کی کہ اس پر کام جلد ختم ہوگا۔

ارشد ندیم نے اپنے والدین اور عوام کی طرف سے دعاؤں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور جیولن تھرو کی طرف آنے والے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ محنت کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ارشد ندیم جیولن تھرو میاں چنوں.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جیولن تھرو میاں چنوں ایشین چیمپیئن شپ

پڑھیں:

ڈاکوؤں نےمیانداد کو بھی نہ بخشا، 12 بکرے چھین کر فرار

کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت عروج پر ہے، تاہم اس دوران سٹریٹ کرائمز میں بھی تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمرکوٹ سے آنے والے بیوپاری “میاں داد” کو عائشہ منزل، عرشی مال کے قریب اس وقت لوٹ لیا گیا جب وہ اپنے 12 قربانی کے بکرے فروخت کرنے کراچی پہنچا تھا۔

پولیس کے مطابق مسلح ملزمان نے میاں داد سے تمام 12 بکرے چھین لیے، اور مزاحمت پر اسے دو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔

زخمی بیوپاری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
مزیدپڑھیں:بینک سے 50 ہزار کیش نکلوانے والے افراد کیلئے پریشان کن خبر، حکومت کیا کرنے جارہی ہے؟ بڑا دعویٰ

متعلقہ مضامین

  • آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم، کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلورو پہلی مرتبہ چیمپیئن بن گئی
  • ڈاکوؤں نےمیانداد کو بھی نہ بخشا، 12 بکرے چھین کر فرار
  • کراچی: جانوروں کا بیوپاری ڈکیتی مزاحمت پر زخمی
  • اسکواش میں پاکستان کی بتدریج واپسی، حمزہ خان گولڈن اوپن چیمپیئن شپ جیت گئے
  • ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے 14 میڈلز جیت کرتاریخ رقم کردی
  • ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے
  • ضمنی الیکشن جیتنے پر حنا ارشد ورائچ کو پیشگی مبارکباد دیتا ہوں، احسن اقبال
  • قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے
  • ایشین ایتھلیٹکس میں کامیابی؛ والدین اور قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے